خضدار ،بیکری کی دکان میں آگ بھڑک اٹھنے سے پوری دکان جل کر خاکستر ہوگئی

جمعہ 21 اپریل 2017 20:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء)خضدار میں بیکری کی دکان میں آگ بھڑک اٹھنے سے پوری دکان جل کر خاکستر ہوگئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب قومی شاہراہ پر چمروک کے قریب بیکری کی دکان میں پُراسرار آگ لگنے سے پوری دکان لپیٹ میں آگئی ، جس کے نتیجے لاکھوں روپے کاسامان او رلاکھوں روپے نقدی جل کر خاکستر ہوگئیں ،دکان مالک یحیٰ خان تراسانی نے بتایا کہ وہ انتہائی غریب شخص ہے محنت مزدوری کرکے بیکری کی دکان سیجایا تھا لیکن آگ نے اسے پل بھر میں راکھ بنا دیا ہے اس حوالے سے حکومت ہماری مدد کردے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں