صو بائی حکومت کے تعلیم عام کرنے خاص طور پر خواتین کی تعلیم کیلئے اقدامات ہوا ہو گئے

تعلیمی ادارے بند ، تعلیمی و سہولیات کا فقدان، اساتذہ غیر حاضر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنما رئیس محمد اکبر گنگو کا بیان

بدھ 26 اپریل 2017 23:48

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنماسابق ناظم یو نین کو نسل زیرنہ کٹھان کے ناظم رئیس محمد اکبر گنگو نے کہا ہے کہ صو بائی حکومت کی جانب سے تعلیم عام کرنے خاص طور پر خواتین ک تعلیم کے خواندگی کے لئے اقدامات کے دعوے دہرے کے دہرے رہ گئیں خضدا رمیں تعلیمی ادارے بند ہیں یا ان میں تعلیمی و سہولیات کا فقدان ہے اساتذہ غیر حاضر ہیں رئیس محمد اکبر گنگو نے کہا کہ گر لز ہائی سکول خیر آوہ کے نو استانیوں میں سے پانچ استانیاں گذشتہ دو سال سے غیر حاضر ہیں ان استانیوں کا تعلق بڑے خاندانوں سے ہیں ان استا نیوں کو محکمہ تعلیم خضدار کے آفیسران نے تنخواہ کے ایک مخصوص حصے کے کٹوٹی کے بد لے آزاد کیا ہے دوسری جانب اس اسکول میں سینکروں بچیاں زیر تعلیم ہیں گرلز اسکول کے آدہے سے زائد استانیوں کی غیر حاضری کی وجہ سے ان بچیوں کا تعلیم ادہورا رہگیا ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے علاقہ کے مکینوں نے اسکول کی حالت زار ٹیچرز کی کمی کے بارے میں تعلیم کے حکام با لا کو با رہا اطلاع کیا لیکن افسوس ہے کہ ہماری تمام تر کاوشیں ان با اثر خاندانوں کے سامنے بے بس ہیں لہذا ہم ایک مرتبہ پھر وزیر اعلی ٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ، وزیر تعلیم حکومت بلوچستان سیکرٹری تعلیم محکمہ تعلیم کے ذمہ دار آفیسران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس جانب توجہ مبذول کرکے ہمارے بچیوں کے قیمتی تعلیمی سالوں کو ضائع ہونے سے بچائیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں