خضدار،تیزرفتار موٹرسائیکل سواروںکی ٹکر سے چار بچے شدید زخمی

اتوار 11 جون 2017 21:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) خضدار میںتیزرفتار موٹرسائیکل سواروںکی ٹکر سے چار بچے شدید زخمی ، تیز رفتاری اور کم عمربچوں کی جانب سے موٹرسائیکل ڈرائیو کرنے کے باعث حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے تفصیلات کے مطابق خضدارمیں دو تلوار چاندنی چوک سے جامعہ مسجد رحمانیہ کے درمیان سڑک پر تیز رفتاری کے باعث چاربچے موٹرسائیکلوں کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے ، گزشتہ روز رحمانیہ مسجد کے قریب میر محمد اکبر زنگیجو کے کمسن فرزند کوموٹرسائیکل سوار نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور سر بازو پر کافی چوٹیں آئیں ، جو کہ ہسپتال میں داخل ہے ،دو تلوار سے رحمانیہ مسجد تک نئی بننے والے سڑک کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کی تیز رفتار ی قابو میں نہیں آرہی ہے اور ان کی حد رفتار قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ صبح و شام اس سڑک پر موٹرسائیکل سواروں کی ٹکرسے بچے زخمی ہوجاتے ہیں چونکہ د و تلوارسے رحمانیہ مسجد تک یہ مصروف اور کاروباری شاہراہ ہے جہاں کافی رش لگا رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردیں جس طرح کہ لسبیلہ میں کم عمر بچوں کے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے او رتیز رفتاری کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کی سرزنش کی جائے تاکہ حادثات کو روکا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں