ْخضدار کی تحصیل مولہ میں حالیہ بارشوں سے دست و قے کی بیماری سے درجنوں افراد شدید متاثر

جمعہ 30 جون 2017 21:20

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2017ء) خضدار کے علاقہ تحصیل مولہ میں حالیہ بارشوں کے بعد دست و قے کی بیماری سے درجنوں افراد شدید متاثر ہیں جن میں خواتین و بچوں کی اکثریت شامل ہے متائثر ہ علاقوں میں ابتک امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ سکی ہیں جس کی وجہ سے مزید نقصانات کا اندیشہ ہے علاقہ کے لوگوں اپنی مدد آپ مریضوں کو خضدار اور کرخ کے طبی مراکز پہنچایا ہے ان علاقوں کے لوگوں نے وزیر اعلی ٰ بلوچستان صوبائی وزیر صحت ، سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ متائثرہ علاقوں میں فور طور طبی امدادی ٹمیں بھیج دی جائیں تاکہ نقصانات کا اندیشہ کم ہو ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں