پنجاب بھرمیں 873ٹریفک حادثات میں06 افراد جاںبحق1035زخمی

پیر 9 جولائی 2018 17:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی873مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں625افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں 404افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات06افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 419ڈرائیوز،39کم عمرڈرائیورز474مسافراور142پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ219ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت242متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد88حادثات میں102متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 70حادثات میں79متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1035متاثرین میں625مرد اور404خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں161فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور585افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ289زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں686موٹر سائیکلز،156آٹو رکشے،85موٹر کاریں،55وین20مسافربسیں،35ٹرک اور103دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں