عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے امیدوار میدان میں ہیں،پچیس جولائی کو کرسی پر مہر لگا انہیں کامیاب بنائیں،سیف اللہ خالد

پیر 9 جولائی 2018 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2018ء) ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے امیدوار میدان میں ہیں۔پچیس جولائی کو کرسی پر مہر لگا انہیں کامیاب بنائیں۔ملی مسلم لیگ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور صادق وامین امیدوار لے کر آئی ہے۔ہم کرپشن کاخاتمہ کریں گے۔ پاکستان لاالہ الااللہ کی جاگیر ہے۔

اس ملک کو نظریاتی بنیادوں پر کھوکھلا کرنے کی سازشیںکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ہم پوری قوم کو وطن عزیز کے دفاع میں متحد ،ملک کا نام روشن اور اس کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی149کے دفتر ٹیمپل روڈ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سیف اللہ خالد نے کہا کہ بیرونی قوتیں وطن عزیزپاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی منظم سازشیں کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ملی مسلم لیگ کا ایجنڈا خدمت کی سیاست ہے۔ ہم علامہ اقبال کے تصور کے مطابق پاکستان چاہتے ہیں۔ہمارے سیاست میں آنے سے لبرل ازم کا نعرہ لگانے والوں کو سخت پریشانی لاحق ہے۔پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ملک ہے لیکن اس میں آنے والے حکمرانوں نے دوقومی نظریہ سے انحراف کیا۔نصاب تعلیم سے نظریہ کو نکالا گیا ہم نظریہ پاکستان پر سیاست کریں گے اور اسی نعرے پر سب کو متحد کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ کلمہ طیبہ پڑھنے والے سب ایک قوم ہیں، جن کے اندر علاقائیت اور وطنیت کے کوئی سلسلے نہیں ہیں۔اس کلمہ پر سب متحد ہوجائیں تو تمام اختلافات ختم ہو جائیں گے۔دوقومی نظریہ کی بنیاد پر پاکستان بن چکا اب اس کو صحیح اسلامی پاکستان بنانا ہے۔اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے۔ نظریہ پاکستان صرف یہاں تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ عالمگیر ہے۔ہم پاکستان کے ہر شعبے میں نظریہ پاکستان کو قائم کرنے کے لئے سیاست میں آئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں