وزیر ریلویز روشن خورشید بھروچہ کا بلور فیملی کے لئے تعزیتی پیغام

بدھ 11 جولائی 2018 17:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) وفاقی وزیر ریلویز روشن خورشید بھروچہ نے بلور فیملی کے لئے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہم آپ کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، پوری قوم دہشت گردی کی کارروائیوں کو مسترد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز اور پوری قوم نے قربانیاں دیں ہمارے ادارے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔انتخابات کے یقینی انعقاد کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلویز روشن خورشید بھروچہ نے کہا کہ حکومت پُرامن اورمنصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے کمٹڈ ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں