جوڈیشل اکیڈمی میں بلوچستان ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں نئے تعینات ھونے والے 14 قاضیوں میں 6روزہ پری،سروس ٹریننگ کی اختتامی تقریب

ْ انصاف کی فراہمی میں قاضی کی عدالت مقدمے کو پہلی بنیاد فراہم کرتی ھے،جسٹس محمد انوارلحق

بدھ 11 جولائی 2018 19:30

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد انوارلحق نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کے عمل میں قاضی کی عدالت وہ ابتدائی عدالت ہے جو مقدمے کو پہلی بنیاد فراہم کرتی ھے اور یہ بنیاد جتنی مضبوط ھو گی عمارت اتنی ھی پائیدار ہوگی، یہ کوئی قاضی سروس یا نوکری نہیں ہے ، یہ ایک جذبے، سرشاری اور کیفیت کا نام ھے اور یہی جذبہ اور سرشاری کی کیفیت قاضی صاحبان اپنے اوپر طاری کر کے مقدمات کا فیصلے کر سکتے ھیں اس امر کا اظہار انہوں نے بدھ کوجوڈیشل اکیڈمی میں بلوچستان ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں نئے تعنیات ھونے والے 14 قاضیوں میں 6روزہ پری۔

سروس ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قائم مقام چیف جسٹس محمد انوارالحق نے کہا کہ بین الصوبائی تربیتی کور سز کا یہ سلسلہ جاری رھنا چاھیے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کی اکیڈیمیز کے ڈائریکٹر جنرل صاحبان کی سال میں ایک سے زیادہ مرتبہ میٹنگز ھونی چاھئے جس کے نتیجے میں ان اکیڈیمیز میں پڑھائے جانے والے کورسز کو یکساں اور مربوط کیا جاسکے۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈیمی میں بلوچستان ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں نئے تعنیات ھونے والے 14 قاضی صاحبان کی 6 روزہ پری سروس تربیتی کورس مکمل ہونے پر سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے چھ روزہ پری سروس تربیتی پروگرام میں شرکاء کو پاکستان کی آئینی تاریخ، عائلی قوانین، انفارمیشن ٹیکنالوجی، دیوانی ٹرائل، فیصلے تحریر کرنے کا طریقہ کار، کورٹ اخلاقیات، تندرستی اور نیو ٹریشن کے حوالے سے تربیت فراھم کی گئی۔

شرکاء نے سیف سٹی اتھارٹی،واہگہ بارڈر اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا دورہ بھی کیا۔ تقریب میں بلوچستان جوڈیشل اکیڈیمی کے ڈائریکٹر جسٹس ریٹائرڈ محمد نادر درانی، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل فخر حیات اور ڈائریکٹوریٹ ڈسٹرکٹ کے جوڈیشری ڈائریکٹر راؤ عبدالجبار نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر قائم مقام چیف جسٹس نے تربیتی کورس کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں