دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 13 جولائی 2018 13:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد178500کیوسک اور اخرج 150000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد45100 کیوسک اور اخراج45100 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد45000 کیوسک اور اخراج45000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 69200 کیوسک اور اخراج36200 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد187200 کیوسک اور اخراج 182200 کیوسک،چشمہ میں آمد205900کیوسک اوراخراج 180000کیوسک،تونسہ میں آمد165700کیوسک اور اخراج158000کیوسک، پنجند میں آمد15900 کیوسک اور اخراج 1700 کیوسک، گدو میں آمد138600 کیوسک اور اخراج 99700کیوسک، سکھر میں آمد87800کیوسک اور اخراج39000 اور کوٹری بیراج میں آمد34400 کیوسک اور اخراج صفر رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1397.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.119 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1119.75فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.779 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.00فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.040 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعہ کی صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں