پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری قو م سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے‘ آل پاکستان انجمن تاجران

دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ،ان لمحات کو کمزوری کی بجائے طاقت میں بدلنا ہوگا‘ صدر اشرف بھٹی

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے انتخابی مہم کے دوران دہشتگردی کی بد ترین لہر پر اپنی گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کی سازشوںکو ناکام بنانے کیلئے پوری قو م کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے ، حالیہ سانحات پرپوری قوم رنج و غم میں مبتلا ہے لیکن ہمیں ان لمحات کو کمزوری کی بجائے طاقت میں بدلنا ہوگا ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ دہشتگرد اپنی بربریت سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہنے والا خون ضرور رنگ لائے گا اور پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن اس کی سلامتی کے درپے ہیں ایسے حالات میں ہمیں بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرکے انہیں ناکام بنانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں بلکہ ان کاہر جگہ پیچھا کیا جائے گا اور جب تک دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ نہیںپھینکا جاتا پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری متاثرہ خاندانوں کے غم میںبرابر کی شریک ہے اور انہیں کسی بھی مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں