نواز شریف اور ثناء اللہ زہری کیساتھ ہیں، تحریک عدم اعتماد کو جمہوری انداز میں ناکام بنایا جائیگا، محمود خان اچکزئی

اس وقت ہماری سرزمین خون آلود ہے ،ملک میں جمہوریت ، وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں ،ہم اپنے مادر وطن کے تحفظ کو ہر لحاظ سے مقدم سمجھتے ہیں اور اگر کوئی ہماری اس سرزمین کو بری نظر سے دیکھے گی تو تمام ملت کو ایسے لوگوں کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا پڑیگا ، فاٹا کے حوالے سے ہرفیصلہ وہاں کے عوام کے منشاء ومرضی کے برخلاف مسلط نہ کیا جائے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا جتما ع سے خطاب

اتوار 7 جنوری 2018 15:17

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اس وقت ہماری سرزمین خون آلود ہے ،ملک میں جمہوریت ، وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں ، وزیر اعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمہوری انداز میں ناکام بنایا جائیگا، فاٹا کے حوالے سے ہرفیصلہ وہاں کے عوام کے منشاء ومرضی کے برخلاف مسلط نہ کیا جائے، ڈونلڈٹرمپ دنیا کا ما لک بن کر بیٹھا ہے ان سے مذاکرات کی راہ اختیارکی جائے،نواز شریف اور ثناء اللہ زہری کے ساتھ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع پشین کے علاقے منزرئی میں حاجی برگیڈمرحوم کی رہائش گاہ پر حاجی عبدالباری اچکزئی کی جانب سے ظہرانے کے موقع پر اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک احمد خان بادیزئی اور ان کے ساتھیوں نے پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔جلسہ عام سے پارٹی کے صوبائی صدر سنیٹر عثمان خان کاکڑ ، پارٹی کے مرکزی سیکرٹریز صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ، سردار مصطفی خان ترین ، عبید اللہ جان بابت ، سابق سنیٹر عبدالرئوف لالا ، ایم پی اے سید لیاقت آغا ،ملک احمد خان بادیزئی اور دیگر نے خطاب کیا ۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالحق ابدال جبکہ قرار دادیں پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چیئرمین پشین محمد عیسیٰ روشان نے پیش کیئے ۔ تلاوت کلام پاک مولوی ولی اللہ صاحب نے کیا جبکہ پشتوزبان کے ممتاز شاعر حبیب اللہ ماما نے انقلابی اشعار پیش کیئے ۔ اس سے پہلے پارٹی رہنماء جب جلسہ گاہ پہنچے تو ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا ۔ پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئی اور انہیں بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچایا گیا ۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ ہمارے لیئے یہ بات قابل اطمینان ہے کہ پشتونخوامیپ کے ہر رہنماء ہر قسم کے مسائل اور ان کے حل پر مدلل انداز میں بات کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اور پارٹی رہنمائوں وکارکنوں کی مسلسل محنت اور ملت کے بزرگوں ، ماوں ، بہنوں کی دعائوں کے باعث آج پشتونخوامیپ پشتون قومی تحریک کی حیثیت سے پشتونخواوطن کے تمام عوام کے حقوق واختیارات کے حصول کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج ہماری سرزمین سے خون کی بو آرہی ہے ماضی میں اگر کوئی ایک بھی ناحق قتل ہوتا تو لوگ بڑے بے چین ہوتے تھے لیکن آج ہماری سرزمین پر آئے روز درجنوں لوگوں کے ہلاکت کے واقعات رونماء ہورہے ہیں حالانکہ ایکسویں صدی میں دنیا کے تمام مہذب ممالک میں چرند وپرند کے شکار بھی ایک حساب سے ہوتا ہے اس بدترین حالات میںتمام ملت کی ذمہ داریاں دوبالا ہوگئی ہے ۔

انہوں نے کہا ہم اپنے مادر وطن کے تحفظ کو ہر لحاظ سے مقدم سمجھتے ہیں اور اگر کوئی ہماری اس سرزمین کو بری نظر سے دیکھے گی تو تمام ملت کو ایسے لوگوں کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا پڑیگا ۔ انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ کے اکابرین نے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے اور ہم نے اپنے قومی واک واختیار کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ہم اپنے اس اصولی موقف سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی کے رہنمائوں کوجدوجہد سے دستبردار کرنے کیلئے جو سازشیں اور باتیں کی جارہی ہیںتو ہم ایسے عناصر پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نے ہمیشہ اصولی جمہوری برحق سیاست وجدوجہد کی ہے اور اس جدوجہد کو مزید وسیع اور منظم کرکے تکمیل تک پہنچانا ہمارا تاریخی قومی فریضہ ہے اگر کسی کو ہماری اس سیاسی جمہوری قومی جدوجہد قابل برداشت نہیں تو پھر ہر کسی کو ہمارے غیور عوام کی غیض وغصب کا سامنا کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے 2دسمبر 2017کے جلسہ عام میں میں نے جو الفاظ جمہوریت ، آئین وقانون کی بالادستی ،قوموں کی برابری اور جمہوریت کے دفاع کے حوالے سے نواز شریف کے موقف کی تائید میں کہے تھے اس سے مخصوص عناصر نے غلط معنی لیکر بلاجواز اچالا ۔میں آج بھی کہتا ہوں کہ جو بھی پشتون اپنے قومی حقوق واک واختیار پر خاموش رہیگا وہ ہر گز قوم دوست نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ نواب ثناء اللہ زہری کا قصور یہ ہے اور اسی لیئے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی ہے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں