فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنیکا سہرا اسفندیار ولی خان کے سرجاتا ہے، نور شاہ اچکزئی

اتوار 27 مئی 2018 21:20

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما نور شاہ اچکزئی نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنیکا سہرا اسفندیار ولی خان کے سرجاتا ہے جنہوں نے تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لیکر فاٹا سے متعلق قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا جس پرہمیں ناز ہیں ،مخالفت کرنیوالی مذہبی اور قوم پرست جماعت کو آنیوالے انتخابات میں عوام کو جواب دینا ہوگا کہ ہم نے عوام کیلئے کیا کچھ کیاتاریخ گواہی دیگا کہ خدائی خدمتگار باچا خان بابا نے اس دھرتی کیلئے کتنی قربانیاں دی ساتھ ہی بے شمار شہدا ء دئیے گئے ہم منافقت دروغ گوئی اور کرسی تک رسائی کی سیاست نہیں کرتے بلکہ پشتون اولس کی یکجا کرنے اور انہیں درپیش مسائل کو جڑ سے اکھاڑنے کی سیاست پر عمل پیرا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے پشین میں پارٹی جلسہ سے خطاب میں واضح کہا تھا کہ فاٹا ضرورخیبرپختونخواکا حصہ بنیں گا اور آج قائد نے کرکے دکھایا، تقریباً 30سالوں سے اے این پی کیساتھ نظریاتی کارکن کی حیثیت سے کوابستہ ہوکچھ ایسے عناصر ہے جو پارٹی کو اپنی جاگیر سمجھ کر کرسی اور مفادات کو اپنانے کے چکر میں ہے جنھیں ہمارے ہوتے ہوئے اس مذموم مقاصد میں کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں