ساہیوال،ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف جزوی ہڑتال کی گئی

بدھ 9 ستمبر 2015 22:43

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء ) ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال جزوی رہی‘ سبزی وفروٹ وغلہ منڈیاں اور متعدد بازار وں میں دکانیں کھلی رہیں‘ بعض بازاروں میں دکانیں بند رہیں اوورآل جزوی ہڑتال رہی‘ بعض تاجر عہدیداران کی دکانیں بھی کھلی رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ساہیوال میں ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال کے دوران سبزی وفروٹ منڈیا ں کھلی رہیں اور عوام خریدوفروخت کرتے رہے‘ اندرون وبیرون سوڑی گلی کی مارکیٹیں ‘فرنیچربازار‘ الیکٹر ک مارکیٹ لیاقت چوک میں دکانیں بند رہیں جبکہ صدربازار‘ چرچ روڈ‘ہائی سٹریٹ‘ریلوے روڈ ‘دیپالپوربازار‘کمپیوٹرمارکیٹ‘ فریدٹاؤن‘کالج چوک اور غلہ منڈی بازار میں زیادہ تردکانیں کھلی رہیں۔

پاکپتن بازار صبح کے وقت کھلاتھا جبکہ بعد میں دکانیں بند کرادی گئیں۔ سوڑی گلی وبیرون سوڑی گلی اورفرنیچربازار کے علاوہ مختلف بازاروں میں دوپہر کے بعدتمام دکانیں کھلی پائی گئیں اورلوگ خریدوفروخت کیلئے بازار آکر سوداسلف خریدتے رہے۔ ہڑتال کے دوران تاجر نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث زیادہ تردکانداروں نے دکانیں کھول کر کاروبار کوترجیح دی۔ بعض تاجرعہدیداران کی دکانیں بھی کھلی رہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں