ساہیوال، 4سرکاری کالجزسیکورٹی انتظامات کے حوالے سے حساس قرار

جمعرات 10 ستمبر 2015 20:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) ساہیوال ضلع کے 4سرکاری کالجز کوسیکورٹی انتظامات کے حوالے سے حساس قراردے دیاگیا ۔جمعرات کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدباقررضا کی زیرصدارت ہونیوالے سرکاری تعلیمی اداروں اجلاس میں ڈائریکٹر کالجزساہیوال چوہدری عبدالمجید اورڈپٹی ڈائریکٹر قاضی عبدالناصر کے علاوہ تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

حساس قراردیئے گئے کالجز میں گورنمنٹ بوائز کالج ‘ گورنمنٹ امامیہ کالج ‘گورنمنٹ گرلز کالج ساہیوال اور گورنمنٹ گرلز کالج چیچہ وطنی شامل ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او محمدباقررضا نے تمام تعلیمی افسران اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کوہدایت کی کہ وہ سیکورٹی کے انتظامات کومزید بہتربنائیں اوراپنے اپنے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی گارڈز رکھیں۔ انہوں نے مشکوک افرادپرکڑی نظررکھنے کی ہدایت کی اورکہا کہ اگرکوئی مشکوک افراد نظرآئے تو فوری ریسکیو 15یا متعلقہ تھانہ میں اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں