بھٹہ خشت اونرز ایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی ،مظاہرہ اور دھرنااور لانگ مارچ کی دھمکی

جمعہ 11 مارچ 2016 17:24

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) بھٹہ خشت اونرز ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال کے زیر اہتمام آج ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں مظاہرین نے بیرون اڈا لاریاں سے احتجاج کرتے ہوئے مختلف بازاروں کے چکر لگانے کے بعد ساہیوال پریس کلب کے باہر دھرنا دیا اور احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت بھٹہ مالکان کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کرے اور جن بھٹہ مالکان اور ان کے مینجروں کے خلاف قائم کیے گئے مقدمات فی الفور واپس لیے جائے ورنہ اب اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرینگے اور حا لات کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس مظاہرے کی قیادت بھٹہ خشت اونرز ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال کے صدر پیر محمد اور سیکر ٹری محمد اسلم نے کی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں