"عصمت دری"
ہفتہ 12 ستمبر 2020

آمنہ خالد
سنگِ مرمر کی اُس بارہ
اِنچ کی ٹائل پر بیٹھے, اُسکا بوجھل وجود یوں لرز رہا تھا جیسے کسی اندیشے
نے جھکڑ دیا ہو. دونوں کوہنیاں گُھٹنوں سے لگائے اور ٹھوڑی کو ان تھرتھراتے
ہاتھوں پر جمائے وہ ساکت اپنے ہی آنسوُؤں سے بھیگے جا رہی تھی. ٹیلی ویژن
تو تقریباً گھنٹہ پہلے ہی بند کر دیا تھا, مگر اس پر چلنے والی وہ ہیبت ناک
خبر جیسے ابھی بھی غلغلہ رہی ہو. یہ پہلی دفعہ نہیں تھا کہ وہ اپنی عورت
ذات ہونے پر رمیدہ ہوئی. یہ سَنسَنی تو جیسے قبل ازیں ہی طاری تھی. مگر آج
شاید وہ ابنِ آدم کی متعدد بربریت سے ٹُوٹ سی گئی تھی. وہ باعصمت بنتِ حوا,
آج خود کو کُھوکھلا محسوس کر رہی تھی.
انسانیت تو وہ درندے پہلے سے ہی بُھول چکے تھے, ہوس تو انھیں ازلوں سے راس آرہی تھی, شکوہ تو بس اُسے اس قانون سے تھا کہ جسکی تذلیل ہر مرتبہ یوں کی جاتی کہ کوئی بھی درندہ سرے عام پھانسی کے بھیٹ نہ ہوتا. بار بار وہ اپنے آنسُو پُونچھتی, اور اب وہ اُن بیبس کلیوں کا تصور کرنی لگی کہ جو چاہتے ہوئے بھی اپنی ماں کی نگہداشت نہ کرسکے. پر وہ کرتے بھی کیسے؟ یہ تو کفن میں درگور بیجان عورت کو نہیں چھوڑتے, وہ تو پھر چادر میں لپٹی ایک ذی روح تھی.
یہ جو جسم کی ہوس میں مبتلا ننھی جانوں سے لے کر جوانوں, حتی کہ بوڑھی عورتوں کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا لیتے ہیں کیا خود کسی عورت کی عزت نہیں ہوتے؟ کیا انکی ماں, بہن, بیٹی فقط کوئی عورت ان جیسوں کی بھیٹ نہیں ہوسکتی؟ کیا یہ چند لمحوں کی لذت کے عوض جہنم کی سُلگتی آگ برداشت کر سکتے ہیں؟ دردناک کیفیت میں گرفتار, پر اُسکی سوچوں کی یہ تکرار یوں ہی جاری تھی..ایسی نہیں تھی میرے پیارے نبی کی ریاست. وہ ریاست جس میں عورت کو افضل مقام حاصل تھا. یہ تو وہ نہیں تھی.
یہ بنتِ حوا تمہاری جنسی حلاوت کو پورا کرنے والی کوئی لُعبت نہیں ہے, یہ تو اُس پاک ذات کی خلقت ہے کہ اگر بیٹی ہے تو رحمت, بیوی ہے تو شوہر کا نصف ایمان اور ماں ہے تو قدموں تلے جنت. تم اِسکی عزت کی دھجیاں اُڑانے سے پہلے یہ ضرور سوچ لینا کہ کسی بنتِ حوا کی کوکھ سے ہی جنم لیے آج تم اس کی تذلیل کرنے چلے ہو.
(جاری ہے)
مگر ایسا کیوں تھا؟ شاید وہ اُسی ریاستِ مدینہ میں باعزت جینا چاہتی تھی کہ جسکی بنیاد انسانیت نوازی, انصاف اور قانون کی بالادستی پر منحصر تھی.
پہلے پانچ سالہ مروہ, پھر سات سالہ زینب, آج دو معصوم بچوں کی ماں اور یوں روز کئی شکار. کیا یہی تھی وہ ریاستِ مدینہ جسکا وعدہ محترم حکمران ڈھائی سال قبل کر چکے تھے؟انسانیت تو وہ درندے پہلے سے ہی بُھول چکے تھے, ہوس تو انھیں ازلوں سے راس آرہی تھی, شکوہ تو بس اُسے اس قانون سے تھا کہ جسکی تذلیل ہر مرتبہ یوں کی جاتی کہ کوئی بھی درندہ سرے عام پھانسی کے بھیٹ نہ ہوتا. بار بار وہ اپنے آنسُو پُونچھتی, اور اب وہ اُن بیبس کلیوں کا تصور کرنی لگی کہ جو چاہتے ہوئے بھی اپنی ماں کی نگہداشت نہ کرسکے. پر وہ کرتے بھی کیسے؟ یہ تو کفن میں درگور بیجان عورت کو نہیں چھوڑتے, وہ تو پھر چادر میں لپٹی ایک ذی روح تھی.
یہ جو جسم کی ہوس میں مبتلا ننھی جانوں سے لے کر جوانوں, حتی کہ بوڑھی عورتوں کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا لیتے ہیں کیا خود کسی عورت کی عزت نہیں ہوتے؟ کیا انکی ماں, بہن, بیٹی فقط کوئی عورت ان جیسوں کی بھیٹ نہیں ہوسکتی؟ کیا یہ چند لمحوں کی لذت کے عوض جہنم کی سُلگتی آگ برداشت کر سکتے ہیں؟ دردناک کیفیت میں گرفتار, پر اُسکی سوچوں کی یہ تکرار یوں ہی جاری تھی..ایسی نہیں تھی میرے پیارے نبی کی ریاست. وہ ریاست جس میں عورت کو افضل مقام حاصل تھا. یہ تو وہ نہیں تھی.
یہ بنتِ حوا تمہاری جنسی حلاوت کو پورا کرنے والی کوئی لُعبت نہیں ہے, یہ تو اُس پاک ذات کی خلقت ہے کہ اگر بیٹی ہے تو رحمت, بیوی ہے تو شوہر کا نصف ایمان اور ماں ہے تو قدموں تلے جنت. تم اِسکی عزت کی دھجیاں اُڑانے سے پہلے یہ ضرور سوچ لینا کہ کسی بنتِ حوا کی کوکھ سے ہی جنم لیے آج تم اس کی تذلیل کرنے چلے ہو.
بس کر اب, کہ اے ابنِ آدم!
انسانیت تیری کہاں غارت ہے؟
طمع یہ تیری یوں بھنبھوڑ رہی ہے
کہ بنتِ حوا کی عصمت کھو رہی ہے
انسانیت تیری کہاں غارت ہے؟
طمع یہ تیری یوں بھنبھوڑ رہی ہے
کہ بنتِ حوا کی عصمت کھو رہی ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.