
”پاکستان جہنم نہیں ہے“
اتوار 28 اگست 2016

اظہر تھراج
ہمارے لوگ خوبصورت،ایسے خوبصورت کہ تمہاری فلمی صنعت میں جان ڈالنے کیلئے یہاں سے گئے ہوئے دلیپ کمار،خانز ،کپورز جس فلم میں کام کرلیں وہ ہٹ ہوجائے،ہمارے راحت کے گانے سے تیرے شہریوں کو راحت ملتی ہے،ہمارے غلام علی تمہارے دیش واسیوں کوآوازسے قید کرلیتے ہیں،اورکتنے نام گنواؤوں عاطف اسلم،علی ظفر،فواد خان،عمران عباس ،شعیب ملک،وسیم اکرم سبھی ہمارے ہی تو جوان ہیں جن کی دیوانی تمھاری سبھی ناریاں ہیں۔
(جاری ہے)
یہاں کے موسم اتنے خوبصورت کہ جنت کا گماں ہوتا ہے،کشمیر کے پہاڑ،سوات،کاغان،ناران کے پربت سبھی تو خوبصورت ہیں،وادی کیلاش کا شندور،ملکہ کوہسار مری سبھی تو دل موہ لیتے ہیں،بوچستان کا زیارت،جنوبی پنجاب کا فورٹ منرو،چولستان اور تھر کا صحرا سبھی تو اپنی مثال آپ ہیں،لاہور کے کھانے جن کے آپ شیدائی ہیں،ایسے شیدائی کہ 65ء میں ناشتے کی خواہش لے کر آئے تو لاشیں اٹھا کرلے گئے۔
ہماری فوج کے کیا کہنے حجم کم ہے لیکن صلاحیت میں تم سے بہتر۔ہماری آئی ایس آئی دنیا کی نمبر ون خفیہ ایجنسی ہے جس نے تمام سپر پاورز کی ایجنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا،تمھاری ”را“تو چھٹے نمبر پر ہے،ہمارے میزائیلوں کی صلاحیت کئی گنا طاقتور اور پرفیکٹ ہے،ہمارے شاہین،غوری ،غزنوی کا تمھارے پرتھوی،اگنی اور براہموس مقابلہ نہیں کرسکتے،تمھاری فضائیہ اب بھی روس،امریکہ کے رحم وکرم پر ہے اور ہم نے تو اپنے تھنڈر طیارے بنالئے،اپنا الخالد،ضرار بنا لیا،نیوی پہلے طاقتور تھی اب تو پانی پر تیرنے والے ٹینک ،تمھارے راڈاروں کو دھوکہ دینے والی آبدوزیں بنالیں،ایس ایس جی کا ایک ایک کمانڈو تمھارے سو سو جوانوں پر بھاری ہے،جس دہشتگردی کو تیس ممالک کی ناٹو نہ دے سکی اسی دہشتگردی کے سرخیلوں کی گردنیں یہی کمانڈوز توڑ رہے ہیں۔
ذرا ترقی کی طرف آؤ تو ہم تم کو بتاتے ہیں ترقی کیسے کی جاتی ہے،آپ کا خزانہ خوشحال ہے تو ہمارے ملک کا شہری خوشحال ہے،آپ کی تمام مخالفتوں اور ناکام کوششوں کے باوجود دنیا کی سب سے بڑی بندرگاہ ہمارے ملک میں بن رہی ہے جہاں سے دنیا کی اسی فیصد تیل کی تجارت ہوگی،دنیا کی سب سے بڑی صنعتیں یہاں لگیں گی،پورے ایشیاء کو پاکستان سے لنک کیا جائے گا،ایران کی چاہ بہار کیا،افغانستان کے کوہسار کیا،وسطی ایشیاء کے سب ممالک ہم سے جڑ جائیں گے،امریکہ تم کو مبارک اس کی بھی ہم کو ضرورت نہیں رہے گی۔
ہمارے ملک میں آپس میں چاہے جتنا تعصب ہو مہمانوں کے دل فرش راہ کرتے ہیں،آپ کے ملک سے آئے ہوئے فنکار یہاں سکون محسوس کرتے ہیں،آپ کے لوگ ہیں کہ اپنے ہی محسنوں،ہمارے ملک کے سیاستدانوں،فنکاروں کے منہ پر کالک مل دیتے ہیں،آپ کے پنجاب کے سکھوں کا مقدس مقام ہمارے ننکانہ صاحب میں ہے،بابا گروناک کے جنم استھان کا ہر پاکستانی احترام کرتا ہے،سکھ اورہندو بھائیوں کو حکومت تو کیا ہر پاکستانی احترام اور محبت دیتا ہے،ہندوستان کی قدیم ثقافت موہنجودڑو اور ہڑپہ میں دفن ہے۔
ہاں سوری تمھارا ملک بھی ہم سے بہتر ہے تمھارے شہر ی ٹائلٹ نہ جانے میں نمبرون ہیں،ایسے نمبر ون کہ جنگل پانی پر ہی اکتفا کرلیتے ہیں،بچیوں کی عزتیں پامال کرنے میں ایسے شیر کہ چلتی بس میں گینگ ریپ کردیتے ہیں،بچوں کی سمگلنگ اور فروخت میں تمھارا ملک دنیا سے”آگے“ ہے۔ گمشدہ بچوں کی تعداد 10,000 سالانہ کے قریب ہے،آبادی میں آپ کا ملک ہم سے آگے ہے کہ اکثریت سڑکوں پر سوتی ہے،آپ کے ساٹھ فیصد لوگ ایسے ہیں جو غربت کی لکیر سے بھی نیچے ہیں،غربت سے تنگ عورتیں جسم فروشی پر مجبور ہیں،کسان خوکشیاں کررہے ہیں،تمھارے ہاں مذہبی نفرت بکتی ہے ،گائے کا گوشت کھانے پر انسانوں کا خون کردیا جاتا ہے،تمھارے ملک کا طاقتور کمزوز کو غلام اور بدتر سمجھتا ہے۔
مودی صاحب !دنیا کو تصویر کا ایک رخ نہ دکھایا جائے،پاکستان میں آزادی کے نعرے نہیں لگتے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا ترانہ بجتا ہے،تمھاری یونیورسٹیوں میں پاکستان کے کرکٹ میچ پر زندہ باد کے نعرے لگتے ہیں،تمھارے بھارت میں سبز ہلالی پرچم لہراتا ہے یہاں تمھارا ترنگا جلتا ہے،مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے ظلم سے دنیا کو پر دہ چاک کرنے دیا جائے،ایمنسٹی انٹرنیشل کے دفاتر بند کرنے سے تمھاری بہادر فوج کے گناہ چھپ نہیں جائیں گے،رامیا پر غداری کے مقدمات بنانے سے پاکستان جہنم نہیں بن جائے گا جنت ہی رہے گا،اپنی دھوتی اٹھانے سے بندہ خو د ہی ننگا ہوتا ہے دشمن کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
اظہر تھراج کے کالمز
-
”وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دینگے“
جمعہ 28 اپریل 2017
-
جمعیت،میری پہلی محبت
بدھ 22 مارچ 2017
-
ویلڈن پاکستان
منگل 7 مارچ 2017
-
کاش!آپریشن”ردالفساد“کی نوبت نہ آتی
جمعرات 23 فروری 2017
-
ہم بڑی دھوم سے بس سوگ منالیتے ہیں۔۔۔!!
جمعہ 17 فروری 2017
-
دنیا بدل رہی وزارت خارجہ کے”بابے“بھی بدلے جائیں
ہفتہ 10 ستمبر 2016
-
”پاکستان جہنم نہیں ہے“
اتوار 28 اگست 2016
-
وزیر اعظم صاحب! جو کہا سچ کر دکھائیں
منگل 23 اگست 2016
اظہر تھراج کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.