
لمحہ فکریہ
جمعہ 2 مارچ 2018

فرحان خان
(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا شفافیت کا راگ الاپنا لیکن اس کے برعکس لودھراں میں اتنی بے بسی کیوں نظر آئی؟ کیا پارٹی کے پاس کوئی ایسا امیدوارنہیں تھا جس کو لودھراں سے الیکشن لڑوائیا جائے یا پھر عمران خان صاحب نے سمجھوتے کی سیاست کو اوڑھنا بچھونا بنالیا ہے۔
عمران خان صاحب کو بڑی سنجیدگی سے سوچناہوگا اور اپنی غلطیوں کو ماننا ہوگا سوچنا ہوگا کہ الیکشن آپ کے روزمرہ کے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ٹویٹ نہیں، جب دل کیا جسے دل کیا نواز دیا ،کیا الیکشن جیتنے کی اہلیت صرف اربوں روپے کے مالک قرضہ معاف کروانے والے نیب زدہ لوگ یا سیاسی لوٹے ہیں؟ تو پھر خان صاحب کا Narrative شفاف اور پاک پاکستان اب مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے۔ اگر مریم نواز کی اہلیت اور بلاول بھٹو کی اہلیت پر آپ اعتراض کرتے ہیں تو پھر علی ترین پر بھی کئی سوالات اٹھتے ہیں۔ عمران خان صاحب کی سیاسی وجہ شہرت اُن کی ذاتی کرپشن سے پاک ماضی ہے جس کا اعتراف ان کے مخالفین بھی برملا کرتے ہیں۔ 2013کے الیکشن میں لوگوں نے ایک تبدیلی اور امید کے لئے آپ کو ووٹ ڈالا اور اس بات کا سہرہ بھی آپ کو جاتا ہے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ سب سے زیادہ ووٹ 2013 کے الیکشن میں آپ ہی کی وجہ سے کاسٹ ہوئے تھے۔ لیکن خان صاحب کی ذاتی زندگی کے فیصلے بھی اُن کی پارٹی اور سیاست کو متاثر کررہے ہیں۔ یہاں کوئی بھی آپ کی زندگی کو ذاتی قرار دے کر چپ نہیں رہے گا۔ آپ قومی ہیرو اور ایک لیجنڈ ہیں، لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں اور جن سے محبت کی جاتی ہے ان کے بارے میں جاننا عوام کا حق ہے۔ آپ کے حامی آپ کی سیاسی حمایت کرنے کی بجائے آپ کی ذاتی زندگی کا دفاع کرتے رہتے ہیں۔ نظریاتی کارکن جن کامفاد پاکستان اور عمران خان سے جڑا ہے کچھ نالاں نظر آتے ہیں۔ پارٹی کے فیصلوں پر خان صاحب کے ارد گرد جب سیاسی لوٹے نظر آتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے آپ بھی سیاسی ایلیٹ فورس کا حصہ بنتے جارہے ہیں۔ الیکشن میں بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے اب بڑے بڑے فیصلے انتہائی سمجھداری سے کرنے ہوگئے نظریاتی کارکنوں کی اہم مشوروں کو شامل کرتے ہوئے جنرل الیکشن کی تیاری کرنا ہوگی اور وہ تمام نظریاتی لوگ جن کی وابستگی صرف پاکستان تحریک انصاف سے ان کو ترجیح دینا پارٹی کے لئے اور ملک کی سیاست کے لیے بہت بہترہوگا۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.