
یہ کیسے لوگ ہیں جن کو خدا سے ڈر نہیں لگتا
اتوار 16 نومبر 2014

فرخ شہباز وڑائچ
(جاری ہے)
قائد نے اس وقت فرمایا تھا ”اکبر نے غیر مسلموں کے ساتھ جس تحمل اور حسن سلوک کا مظاہرہ کیا تھا وہ کوئی نئی چیز نہ تھی، اس کی بنیاد آج سے 1300ء سال قبل ہمارے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ صرف الفاظ سے نہیں بلکہ مفتوح ہونے والے یہودیوں اور عیسائیوں کے ساتھ ان کے مذہب اور عقیدے کے بارے میں انتہائی احترام اور رواداری کے عملی رویے سے ڈال چکے تھے۔
یہ حضرت عمر فاروق کا دربار ہے رئیس خوزستان (ایران) ہرمز‘ دربار فاروقی میں قید ہوکر آیا ہے دربار میں سکوت کا عالم ہے،ہرمز کون ہے جس نے بہت سے مسلمان افسروں کو شہید کیا ہے‘ قتل کا مصمم ارادہ ہے‘ اچانک قیدی پانی مانگتا ہے اور پانی پینے تک کی امان طلب کرتا ہے‘ امان دی جاتی ہے لیکن وہ پانی نہیں پیتا‘ رکھ دیتا ہے یا پھینک دیتا ہے‘ حاضرین حیران رہ جاتے ہیں‘ اگر کوئی اور ہوتا تو دشمن کی اس حرکت سے اور طیش میں آجاتا‘ لیکن نہیں نہیں یہ فاروق اعظم ہیں جن کی بہادری کے چرچے،جن کے رعب سے دنیا کانپتی ہے،خلیفہ وقت اپنا ہاتھ روک لیتے ہیں۔ عہدوپیماں کی اس پاسداری کو دیکھ کر ہرمز حیران رہ گیا اور اسی وقت مسلمان ہوگیا۔
شام میں ایک دفعہ ضرورت پیش آئی کہ ساری مسلمان فوجیں ایک جگہ جمع ہوجائیں اور جن شہروں پر انہوں نے قبضہ کررکھاہے انہیں خالی کردیں ۔ حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کے حکم کے مطابق مسلمانوں نے یہ شہر خالی کرتے وقت وہ تمام رقم غیر مسلموں کو واپس کردی جو انہوں نے ان سے جزیہ کے طور پر وصول کی تھی ۔ کیونکہ اب وہ ان کی حفاظت نہیں کرسکتے تھے اور جزیہ ان کی حفاظت کے بدلے ہی میں لیا جاتاتھا۔ اس سلوک کاان لوگوں پر ایسا اثر ہوا کہ وہ دعائیں کرتے تھے ”خدایا مسلمانوں کو پھر واپس لا۔“
شام فتح ہوا تو اسلامی حکومت نے حکم جاری کیاکہ عیسائی لوگ مسلمانوں کی نماز کے وقت ناقوس نہ بجایا کریں اور نہ وہ عام گزرگاہوں میں صلیب نکالا کریں۔ یہ حکم جاری کرنے کامقصد یہ تھاکہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان فساد نہ ہوجائے۔ اس حکم کے جاری ہونے کے بعد عیسائیوں نے اپنے چند نمائندے حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں یہ درخواست کرنے کے لیے بھیجے کہ عیسائیوں کو سال میں کم ازکم ایک مرتبہ اپنی عید کے دن صلیب نکالنے کی اجازت دی جائے ۔ (یہ صلیب وہ بڑی دھوم دھام کے ساتھ جلوس بنا کر نکلا کرتے تھے۔ ) حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے ان کی درخواست خوشی کے ساتھ منظور کرلی۔ اس کانتیجہ یہ ہواکہ عیسائی اسلامی حکومت کے خیر خواہ بن گئے۔حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ غیر مسلموں کے ساتھ بہت اچھا سلوک کرتے تھے ان کی کوشش یہ ہوتی تھی کہ ان لوگوں کے دل جیت لیے جائیں تاکہ وہ اللہ کا سچا دین اسلام قبول کرلیں۔ایک طرف اسلام کی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے جس میں اقلیتوں نے مسلمانوں کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر دین اسلام اختیار کیا دوسری طرف ہم بادامی باغ میں چند لوگوں کے قبیح عمل کی سزا 200 گھروں کو جلا کر دیتے ہیں۔آپ کوٹ رادھا کشن کا واقعہ دیکھ لیں کیسے زندہ جوڑے کو زندہ جلا دیا جاتا ہے۔مجھے شمع کا چہرہ یاد آیا ہجوم میں سے کچھ لوگوں نے اس کے پیٹ پر ٹھڈے مارے ،کیا وہ کسی کی بیٹی ،کسی کی بہن نہیں تھی۔۔؟کونسا دین آپ کو اس درندگی کا سبق دیتا ہے۔۔؟وہ کونسے حیوان نما انسان تھے ۔۔؟ایسا وحشیانہ سلوک کوئی جانوروں کے ساتھ بھی نہیں کرتا۔ کیسی بے دردی سے دونوں میاں بیوی کو زندہ جلادیاگیا۔میں اس سانحے کا ذمہ دار جہالت کو سمجھتا ہوں یہ علم ہی ہے جو حیوان کو انسان بناتا ہے ۔کاش کہ ہمارے علماء کراماب بھی آگے بڑھیں،کاش کہ میڈیاریٹنگ کے چکر سے نکل کر اپنا کردار ادا کرے۔کاش کہ آئندہ ایسی درندگی سننے میں نہ آئے۔ ۔تنزلیوں کی دلدل مزید گہری ہوتی جارہی ہے،مگر ہمیں احساس نہیں۔۔استاد محترم عباس تابش یاد آئے ،فرماتے ہیں ۔۔
یہ کیسے لوگ ہیں جن کو خدا سے ڈر نہیں لگتا
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فرخ شہباز وڑائچ کے کالمز
-
گلگت بلتستان میں کون حکومت بنائے گا؟
ہفتہ 14 نومبر 2020
-
لال حویلی سے اقوام متحدہ تک
اتوار 6 ستمبر 2020
-
مولانا کے کنٹینر میں کیا ہورہا ہے؟
پیر 4 نومبر 2019
-
جب محبت نے کینسر کو شکست دی
ہفتہ 19 اکتوبر 2019
-
نواز شریف کی غیرت اور عدالت کا دروازہ
ہفتہ 12 اکتوبر 2019
-
رانا ثنااللہ جیل میں کیوں خوش ہیں؟
جمعہ 11 اکتوبر 2019
-
مینڈک کہانی
منگل 1 اکتوبر 2019
-
اک گل پچھاں؟
اتوار 8 ستمبر 2019
فرخ شہباز وڑائچ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.