
تمہاری غیرت خطرے میں ہے!!!
منگل 18 نومبر 2014

فوزیہ بھٹی
میانوالی کے علاقے چھدرو میں ظفر اقبال کا قتل ہوتا ہے اور شازیہ کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ۔ظفر اقبال کے گھر میں ماتمِ صف بچھ جاتی ہے اور شازیہ اس کی وجہ نہیں۔مرنے والا مر جاتا ہے،منوں مٹی تلے سو جاتا ہے اور شازیہ اس کی قاتل نہیں۔پھر صلح صفائی کے لئے پنچائیت بیٹھتی ہے۔پنچائیت چونکہ مردوں کی ہے تو بالا ہی بالا سب فیصلے ہو چکے ہوتے ہیں اور فیصلے پر محض عملدرآمد ہونا باقی رہ جاتا ہے۔۔۔!اور یہاں اچانک شازیہ بغیر کچھ کئے اپنے باپ کے گھر پیدا ہونے کا ایک عظیم خمیازہ بھگتنے کے لئے نامزد کر دی جاتی ہے ۔
(جاری ہے)
کیونکہ تم ایک عورت ہو۔۔۔!
جانتی ہو۔۔۔!
زندگی جھوٹ کہتی رہی ہے
تم سے، مجھ سے،ہم سب سے
جھوٹ ہی کہتی رہی ہے
سائبان کے لالچ
محبتوں کی ضمانت
سب رسموں میں،سب عقیدوں میں
یہ جھوٹ بولتی رہی ہے
تم کسی کے سر کا تاج نہیں ہو
تم کسی کے سینے کی ٹھنڈک نہیں ہو
تم بوقتِ ضرورت ابنِ آدم کے
استعمال کی چیز ہو
تم محض غیرت کے نام پر بنی
لاٹھی کھانے کو جنمی ہو
ایسی لاٹھی جس سے وہ تمہیں
کبھی باپ،کبھی بھائی
کبھی بیٹا اور کبھی سر کا سائیں
بن کر ہانکتے رہے ہیں
اور ہانکتے رہیں گے
تم آہ کرو گی۔۔۔!
تو ناشکری
سر اٹھاؤ گی۔۔۔!
تو آزاد
دل جلاؤ گی تو بدذات کہلاؤ گی
تم جیسی بھی خود سر بن جاؤگی
جتنی بھی قد آور ہو جاؤ گی
ہمیشہ۔۔۔!
اپنی ماں جیسی کہلاؤ گی
تم۔۔۔!
تم سانس لیتی رہو
مگر
زندگی سے ہاتھ کھینچ لو
جتنی بھنچتی ہیں نسیں بھینچ لو
جان لو
تم محض زوال کی صورت ہو
جس کا نقش کبھی پہچان نہ پائے گا
وہی مسخ شدہ مورت ہو
کبھی مت بھولناکہ
تم ایک عورت ہو
پاکستان کا خیال رکھئے یہ آپکا ہے ۔اللہ سبحان و تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ اپنے حفظ وامان میں رکھے ۔آمین۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فوزیہ بھٹی کے کالمز
-
زندہ ہے اُردو زندہ ہے۔۔۔!
منگل 12 مئی 2015
-
آپ قطار میں ہیں۔۔۔!
منگل 20 جنوری 2015
-
خدا مصروف ہے۔۔۔!
بدھ 17 دسمبر 2014
-
تمہاری غیرت خطرے میں ہے!!!
منگل 18 نومبر 2014
-
33نمبروں والی قوم۔۔۔!
ہفتہ 8 نومبر 2014
-
زندگی کی مفت کلاس
جمعہ 31 اکتوبر 2014
-
نارمل سے ابنارمل تک۔۔۔!
جمعرات 9 اکتوبر 2014
-
ہم ،ابا جی اور رشتے دار
ہفتہ 4 اکتوبر 2014
فوزیہ بھٹی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.