
الیکشن ٹریبونل کے فیصلے اور سیاسی گرم گرمی۔۔۔۔۔۔۔
اتوار 30 اگست 2015

حافظ مزمل رحمان
(جاری ہے)
مثال کے طور پر اگر ّ NA-122 میں 23 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی تو کیا سارے ووٹ سردار ایا ز صادق کو ڈالے گئے یا پھر عمران خان سمیت سب اُمیدواروں کے تھیلوں میں سے نکلے؟ اگر یہ سارے ووٹ کسی ایک اُمید وار کے تھیلے میں سے نکلے ہیں تو پھر یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ اُس اُمیدوار نے دھاندلی کی ہے۔ لیکن اگر اس طرح کی بے قائدگی کا تعلق مختلف اُمیدواروں سے ہے تو انتخابی عملہ اس کا قصوروار ہے اور جب اانتخابی عملہ قصوروار ہے تو اس کی سزا کسی ایک اُمید وار کو دینا یقینا انصاف کے تقاضوں کے منا فی ہے اور حالیہ NA-122کے فیصلے میں ایک اہم اور دلچسپ نُقطہ یہ بھی ہے کہ ایاز صادق کو 20 لاکھ روپے بطور حرجانہ عمران خان کو دینے کی سزا بھی سُنائی گئی ہے ۔ اس حوالے سے ایک عام آدمی کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر دھاندلی یا انتخابی بے ضابطگی کا ذمہ دار سردار ایاز صادق ہے تو پھر محض جرمانے کی سزا کیوں دی گئی ؟؟ کیا کوئی بھی شخص دھاندلی کر کے عوام کی رائے کا قتل کر کے محض جرمانہ دے کر اپنی جان چھڑا لے گا؟؟کیا یہ عوام کی رائے کو کسی قیمت کے عوض تبدیل کرنے کے مترادف نہیں ؟ اور اگر ان بے ضابطگیوں کا تعلق جیتنے والے اُمیدوار سے نہیں ہے تو پھر یہ سزا کیوں دی گئی؟؟ جب ٹریبیونل کے فیصلے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ انتخاب کے دوران الیکشن کیمشن کے عملے کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے الیکشن مشینری فیل ہو گئی اور ان بے ضابطگیوں کا ذمہ دار الیکشن کیمشن کا عملہ ہے تو پھر اس کی سزا کسی ایک اُمیدوار کو کیوں دی جا رہی ہے؟ ؟ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ اگر ایک کرکٹ میچ میں انتظامیہ کے نا قص انتظاما ت کی وجہ سے کوئی تماشائی کوئی بدمزگی پیدا کر دے یا پھر کسی کھلاڑی پر پتھراوئں کر دے تو اس کے نتیجے میں جیتنے والی ٹیم پر پابندی لگا دی جائے جو کہ سراسر زیادتی ہو گی۔الیکشن ٹریبیونل کے تحریری فیصلے کے ابتدائی صفحات کو پڑھ کر میرے ذہن میں یہ کھلبھلی مچ گئی کہ فیصلے کو لکھنے میں فاضل جج صاحب نے اتنی تمہید کیوں باندھی جس کا تعلق اُن کی اپنی ذات سے ہے ۔ مثال کے طور پر جج صاحب لکھتے ہیں کہ " کیا میری تخلیق کا مقصد محض میرے پیٹ کے بارے میں سوچنا ہے؟" اور " کیا میں کسی جا نور کی طرح ہوں جو صرف اپنے چارے کے بار ے میں سوچے؟"اور بھی سوالات لکھے گئے ہیں جن کو پڑھ کر فیصلہ پڑنے والے کے ذہن میں مختلف سوالات جنم لیتے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے اب ضمنی الیکشن میں مقابلہ کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ دوبارہ الیکشن میں جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے یہ اس لئے بھی بہتر ہو گا تاکہ سچ سب کے سامنے آجائے۔ مجھے عمران خان کی نیت پر ذرا برابر بھی شک نہیں ہے کہ وہ انتخابی عمل کو بہتر بنا نا چاہتے ہیں مگر اس طرح کا ایک کمیشن تحریک انصاف نے خود بھی تشکیل دیا تھا جس میں تحریک انصاف کے ہی معزز اراکین کو ذمہ داریاں سونپی گئیں کہ وہ تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن کی جانچ پڑتال کریں ۔ اب اُس کمیشن کی رپورٹ بھی سامنے آچکی ہے ۔ جسٹس وجیہ الدین اس رپورٹ کو میڈیا میں بھی پیش کر چکے ہیں کہ علیم خان ، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک وغیرہ نے دھاندلی کی ان کو فی الفور تحریک انصاف سے فارغ کیا جائے ۔ اب عمرا ن خان کو چاہیے کہ اس اچھے کام کی ابتدا اپنے گھر سے کریں اور جسٹس وجیہ الدین رپورٹ پر عمل درآمد کر کے سیاسی عمل میں ایک لازوال مثال قائم کریں۔اور آخر میں بس اتنا کہوں گا کہ اگر فیصلہ حق میںآ جائے تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ حق اور سچ کا بول بالا ہوا ہے اور پٹواریوں کا منہ کالا ہوا ہے۔اور اگر فیصلہ خلاف آجائے تو اوے فلاں !ہم تم کو چوک میں لٹکا دیں گے ، تم کتنے میں بکے وغیرہ وغیرہ۔ میری خواہش ہے کہ حالات کچھ بھی ہوں اس سے جمہوری عمل مضبوط ہو اور پاکستان سیاسی استحکام حاصل کرے اسی میں ہم سب کا فائدہ ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظ مزمل رحمان کے کالمز
-
’آزادیِ اِظہار رائے یا نفرت!!؟‘
منگل 1 دسمبر 2020
-
”انسانیت کے معیار“
اتوار 21 اگست 2016
-
نواز شریف کو پھانسی دو مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
ہفتہ 7 مئی 2016
-
یونیورسٹی سے جیل تک۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر 21 مارچ 2016
-
بنتِ حوا کے تحفظ کا بل۔۔۔۔۔اور ہمارا معاشرہ
جمعرات 17 مارچ 2016
-
سیاست ضرور کریں ۔۔۔۔ مگر!!!!
اتوار 13 مارچ 2016
-
بجلی بحران کا خاتمہ ممکن ہے!
منگل 8 ستمبر 2015
-
الیکشن ٹریبونل کے فیصلے اور سیاسی گرم گرمی۔۔۔۔۔۔۔
اتوار 30 اگست 2015
حافظ مزمل رحمان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.