
پیپر میں نعرہ گو نواز گو
جمعرات 2 اکتوبر 2014

منظور قادر کالرو
(جاری ہے)
جن لڑکوں کو کہانیاں یاد ہوتی تھیں وہ تو فالتو شیٹیں بھی لگا آتے تھے،اُستاد فالتو شیٹیں دیکھ کر اس قدر خوش ہوتے تھے کہ کل نمبر سو ہوتے تو وہ طالب علم کو اپنی طبعی فراخدلی کی وجہ سے ایک سو تیس نمبر دے دیتے تھے۔
جب وہ دیکھتے کہ یہ تو ٹوٹل سے زیادہ ہو گئے ہیں تو ہر سوال کے نمبر منفی کرنا شروع کر دیتے تھے اور گھٹاتے گھٹاتے سو تک لے آتے تھے۔سو سے نمبر اس لئے نہیں گھٹاتے تھے کہ کہیں بچوں کا دل نہ دُکھے۔وہ طلباء جو دوسرے پرچوں میں پاس مارکس کو ترستے رہتے تھے بھی سو میں سے سو نمبر لئے پھرتے تھے۔سارے سکول کے طالب علموں کو یہ نمبر دکھا دکھا کر اپنی ٹہر بناتے پھرتے تھے۔یاد رہے کہ پیپر جنرل سائنس کا ہوتا تھا۔استادوں کا نظریہ تھا کہ سائنس پڑھنا کافروں کا کام ہے اور طلباء کا نظریہ تھا کہ سائنس کے مضمون میں پاس مارکس سے بھی کم نمبر لے کرکافروں کے علم کی بے عزتی کرنا مسلمانوں کا فرض ہے۔دوسرے لفظوں میں ایجادیں کرنا کمی کمینوں کا کام ہے اور ایجادوں کو استعمال کرنا چوہدریوں کا کام ہے۔پیپروں میں دُکھڑے بیان کرنا، نعرے درج کرنا ، التجائیں اور درخواستیں کرنا بہت پرانی ریت ہے۔اب تو بار بار خبردار کیا جاتا ہے کہ جو پیپر میں یہ چیزیں لکھے گا اُس کا پیپر کینسل کر دیا جاتا تھا ذرا پچھلا دور زیادہ سائنسی نہ تھا اس لئے اس کو بڑی برائی بھی نہ سمجھا جاتا تھا۔پیپر چیکر کو بڑی مزے دیر چیزیں پڑھنے کو مل جاتی تھیں۔رحمدل پیپر چیکر تر سب بھی کر جاتے تھے۔میں ایک دفعہ اپنے ایک پروفیسر سے ملنے گیا۔ وہ ہمیں ایف ایس سی کے دوران اُردو پڑھایا کرتے تھے۔ وہ اُس وقت پیپر چیک کر رہے تھے۔تپاک سے ملے۔کہنے لگے بیٹھو۔میں بی اے اردو کے پیپر چیک کر رہا ہوں بڑے مزے کی باتیں لکھی ہوئی ہیں، تم بھی لطف اٹھاؤ۔یہ ایک طالب علم تھا جس نے پیپر میں درخواست کی تھی کہ میری ساس نے شادی کی شرط یہ رکھی ہے کہ لڑکابی اے پاس کرے گا تو اُس کی شادی ہوگی۔کہا مجبوری سے یہ لیلیٰ کی ماں نے
تو میں لیلیٰ کو تجھ سے بیاہ دوں گی
خوشی سے میں بنوں گی تیری ساس
کہا مجنوں نے یہ لیلیٰ کی ماں سے
کجا عاشق کجا کالج کی بکواس
جو یہ ٹھہری ہے شرطِ وصلِ لیلیٰ
تو استعفیٰ میرا باحسرت و یاس
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
منظور قادر کالرو کے کالمز
-
اشتعال
ہفتہ 13 جون 2015
-
جذباتی گھٹن
جمعہ 27 مارچ 2015
-
موسیقار مچھر
ہفتہ 21 مارچ 2015
-
امیدیں جواں تو خزانے عیاں
جمعرات 12 مارچ 2015
-
روحانی ہریالی
اتوار 15 فروری 2015
-
ارتکازِ توجہ
جمعرات 8 جنوری 2015
-
روزو شب کی تزئین
ہفتہ 3 جنوری 2015
-
روزو شب کی تزئین
جمعرات 25 دسمبر 2014
منظور قادر کالرو کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.