
اشتعال
ہفتہ 13 جون 2015

منظور قادر کالرو
(جاری ہے)
ناکامی اور شکست سے دوچار ہو جا نے پر مشتعل ہونے کی بجائے ٹھنڈے دل ودماغ سے ان اسباب کا کھوج لگانا چاہیے جن کی بدولت ناکامی ہوئی۔ غوروفکر کے نتیجے میں جس مسلہ یاخامی کا پتہ چلے اس پر پردہ ڈالنے کی بجائے کھلے دل سے اس خامی کا اعتراف کرنا چاہیے اور اسے دور کرنے کے لئے مثبت قدم اٹھانا چاہیے ۔ بے بسی، بد دلی اور پسپا ئی کی بجائے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کر کے آگے بڑھنا چاہیے۔
چڑ چڑے پن کا ایک سبب عزت نفس کا مجروح ہونا ہے۔جب کوئی رائے کو مسترد کرتا ہے یا کوئی ٹوکنے کی کوشش کرتا ہے تو اشتعال پیدا ہوتا ہے۔بے شک ہمیں اپنی رائے بہت عزیز ہوتی ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ ہمارے رائے کو مسترد کرنے والا ہمارا خیر خواہ ہو۔ ہمیں ٹھنڈے دل سے اس تنقید کا تجریہ کرنا چاہیے کہ یہ حقیقت پر مبنی ہے یا غیر حقیقی ہے۔اگر رائے غیر حقیقی ہو تو بے شک مسترد کر دینا چاہیے لیکن اگر مختلف پہلوؤں سے تجزیہ کرنے کے بعد محسوس ہو کہ یہ رائے درست ہے تو بصد شکریہ قبول کر لینا چاہیے۔کوئی بھی خلافِ خواہش صورت حال دیکھ کر یک لخت چراغ پا ہونے کی بجائے صرف چند لمحوں کے لئے سوچنا چاہیے ۔سبب کی گہرائیوں میں جانے سے خیالات بٹ جاتے ہیں اور اشتعال کی شدت کم ہو جاتی ہے۔
حالات کا بے پناہ دباؤ بھی انسان کو چڑ چڑا بنا دیتا ہے۔لوگ ترقی اور کامرانی کی خواہش میں اندھا دھند اور سرگرم زندگی بسر کرتے ہیں اور اپنے اوپر آرام سیر و تفریح تک حرام کر لیتے ہیں۔ایسے لوگ چڑ چڑے ہو جاتے ہیں۔اس کا سبب اعصابی تناؤ اور تھکن ہوتی ہے۔اس صورت حال سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنے معمولات کی دانش مندانہ منصوبہ بندی کی جائے تاکہ کام کے ساتھ ساتھ آرام اور تفریح کے لئے بھی مناسب وقت ملتا رہے۔
یہ کتنی غیر دانشمندانہ بات ہے کہ ہم رعب و دبدبے کے لئے سخت غصے میں آتے ہیں۔یہ بجا کہ بعض اوقات ہم اپنے ٹارگٹ کو مرعوب کرنے میں بھی کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن ہم بھی دیر تک اعصابی تناؤ کا شکار رہتے ہیں۔ مزا تو تب ہے کہ ٹارگٹ بھی ہٹ ہو جائے اور ہم بھی ردعمل سے بچ جائیں ۔علمِ نفسیات کہتا ہے کہ چڑچڑے پن کا ردِ عمل ہونا ہی ہوتا ہے چاہے اس کی جو بھی شکل اور صورت ہو۔لہٰذا اعلٰی قسم کی دانشمندی یہ ہے کہTense Situationمیں غصیلے الفاظ کی بجائے پر مزاح الفاظ سے کام لیا جائے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
منظور قادر کالرو کے کالمز
-
اشتعال
ہفتہ 13 جون 2015
-
جذباتی گھٹن
جمعہ 27 مارچ 2015
-
موسیقار مچھر
ہفتہ 21 مارچ 2015
-
امیدیں جواں تو خزانے عیاں
جمعرات 12 مارچ 2015
-
روحانی ہریالی
اتوار 15 فروری 2015
-
ارتکازِ توجہ
جمعرات 8 جنوری 2015
-
روزو شب کی تزئین
ہفتہ 3 جنوری 2015
-
روزو شب کی تزئین
جمعرات 25 دسمبر 2014
منظور قادر کالرو کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.