پہلا کاراباغ بین الاقوامی اقتصادی فورم

اتوار 4 جولائی 2021

Muhammad Tayyab Chaudhry

محمد طیب چوہدری

پاکستان اور آذربائیجان کے مابین نہ صرف دیرینہ ،دوستانہ، سفارتی اور دفاعی تعلقات موجود ہیں بلکہ پاکستان ان پہلے تین ممالک کی فہرست میں شامل ہے جس نےآذربائیجان کو ایک آزاد ریاست کے طور پرفوری قبول کیا تھا واضح رہے کہ 44 روزہ جاری رہنے والی آزربائیجان اور  ارمینیا کے درمیان دوسری جنگ میں آزربائیجان نے ایک تاریخی فتح حاصل کی ہے جس میں پاکستان کے سیاسی تعاون کو آزربائیجان میں بہت سراہا گیا ہے اور آذربائیجان کی گلیوں اور سڑکوں پر پاکستان کا پرچم بھی لہرایا گیاہے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب کی قیادت اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب کے حالیہ دورہ آذربائیجان نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو ایک تقویت دی ہےناگورنو کاراباغ میں آزربائیجان کی تاریخی فتح نے پوری دنیا کے لیےجہاں بہت سےسرمایہ کاری کےمواقعے پیدا کیے ہیں ساتھ ہی ساتھ پاکستان کی بہت سی کمپنیاں بھی ناگورنو کاراباغ علاقے کی بحالی،تعمیر نو اور سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی رکھتی ہیں اورمستقبل قریب میں دونوں ممالک کے درمیان براۂ راست پروازوں کا آغاز بھی ہونے جا رہا ہے اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائیرموو صاحب نے اپنے دوراۓ پاکستان کے دوران پاکستانی کمپنیوں کو ناگورنو کاراباغ میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی تھی
اس سلسلے میں پہلا کاراباغ بین الاقوامی اقتصادی فورم 30 جون کو "IMZA" سوشل ڈویلپمنٹ سپورٹ پبلک یونین کے زیر اہتمام ویڈیو کانفرنس میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق صاحب نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)


اس فورم میں متعلقہ سرکاری اداروں کے نمائندوں ، مقامی اور بین الاقوامی ماہرین ، دنیا بھر سے پارلیمنٹ کے ممبران ، بااثر عوامی و سیاسی شخصیات اور صحافی شریک تھے
شرکاء نے آزادہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو ، بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں بین الاقوامی تجربے کا وسیع استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں آزاد خطوں کے معاشی مواقع اور خطے کی ترقی میں ان مواقع کی شراکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کاراباغ میں پائی جانے والی اقتصادی صلاحیت نہ صرف آذربائیجان اور خطے کے لئے بلکہ آرمینیائی معیشت کی ترقی کے لیےبھی ایک موقع ہے۔ شرکاء نے آزاد علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو میں بہت ساری غیر ملکی کمپنیوں کی دلچسپی کی تعریف کی۔
واضح رہے حال ہی میں منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود کی سربراہی میں نیشنل انجینئرنگ سروسز آف پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ (نیسپاک) کے دو رکنی وفد نےآذربائیجان کے متعلقہ حکام سے ملاقاتوں کے لئے آذربائیجان کے دارلحکومت باکو کا دورہ کیا تھا۔


وفد نےآذربائیجان کے وزیر معیشت ، زراعت ، اور شہری منصوبہ بندی اور آذربائیجان کے فن تعمیر سے متعلق ریاستی کمیٹی کے چیئرمین اور وزارت توانائی اور وزارت ماحولیات کے سینئر عہدیداروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اور ملاقاتوں کے دوران ، نیسپاک کے وفد نے توانائی سے متعلق مشاورتی شعبے میں اپنی خدمات کی مہارت کو اجاگر کیا تھا

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :