
قوم کو انقلاب مبارک ہو ، مبارک ہو ، مبارک ہو
جمعرات 10 جولائی 2014

پروفیسر رفعت مظہر
(جاری ہے)
دامن کو اُس کے آج حریفانہ کھینچئے
آمدم بَر سرِ مطلب ، شیخ صاحب کی ”تِلملاہٹ“ کا اصل سبب یہ ہے کہ اُن کی بے پناہ صلاحیتوں سے استفادہ کرنے والا کوئی باقی نہیں بچا اور وہ ”یوسفِ بے کارواں“ کی طرح اِدھر اُدھر بھٹکتے پھر رہے ہیں ۔شیخ صاحب کی حالت کا اندازہ خود ہی لگا لیجئے کہ وہ جو کبھی کپتان صاحب کو ”تانگے کی سواریوں والا لیڈر“ کہہ کر چھیڑا کرتے تھے، اُسی کے ”چَرنوں“ میں بیٹھنا پڑا۔اُدھر ”ضدّی خاں“ نے شیخ صاحب کو گلے سے لگا کر بہت سے ”سونامیوں “ کو ناراض بھی کر لیا اور اب وہ شیخ صاحب کی صلاحیتوں سے مستفید ہونے کوبھی تیارنہیں ۔اسی لیے” شیخ الپنڈی“ نے خاں صاحب سے ”اوازار“ ہو کر شیخ الاسلام کے ” حُجرے“ میں پناہ لے لی ۔اُدھر شیخ الاسلام نے بھی ”حکومتی بَڑھکوں“ سے پریشان ہو کر اپنے انقلاب کو فی الحال” مشاورت کی الماری “میں بند کرکے تالا لگا دیا۔ شنید ہے کہ ایک دفعہ پھر وہ اپنے ”جوتے جرابیں“ پیک کرنے میں مصروف ہیں ۔شیخ الاسلام کی بَد دلی کو تاڑتے ہوئے ” شیخ الپنڈی“ نے نائین زیرو کی راہ لی۔ اب شیخ رشید اور الطاف بھائی مِل کر بڑھکیں لگایا کریں گے ۔جاگیردارو ! ہوشیار باش ، اب تمہارا پالا دو ، دو بڑھک بازوں سے پڑنے والا ہے ۔
اگر شیخ الاسلام اور شیخ الپنڈی گجرات کے چودھریوں کے ساتھ مل کر اکٹھے ”عازمِ انقلاب “ ہوتے تو دو گھنٹوں میں انقلاب کا آنا اظہر من الشمس ہو جاتا لیکن چودھری شجاعت حسین تو ابتداء ہی میں اتنے ”اوازار“ ہو گئے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو دِل کی بات کہہ بیٹھے ۔ اُدھر مولانا فضل الرحمٰن نے بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ دیا اور اب چودھری شجاعت صاحب ہر کسی کو روک روک کر یہ کہہ رہے ہیں کہ
نہ لاوے تاب جو غم کی ، وہ میرا راز داں کیوں ہو
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر رفعت مظہر کے کالمز
-
پنچھی پَر پھڑپھڑانے لگے
منگل 15 فروری 2022
-
جھوٹ کی آڑھت سجانے والے
منگل 8 فروری 2022
-
اُنہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ۔
پیر 31 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
پیر 24 جنوری 2022
-
کورونا کی تباہ کاریاں
منگل 4 جنوری 2022
-
جیسی کرنی، ویسی بھرنی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قصّہٴ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم
منگل 21 دسمبر 2021
-
ہم جس میں بَس رہے ہیں
پیر 13 دسمبر 2021
پروفیسر رفعت مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.