
صادق و امین کی جنگ
پیر 14 جولائی 2014

پروفیسر رفعت مظہر
(جاری ہے)
کی جس سے بات،اُس نے شکایت ضرور کی
اِس طرح تو ہوتا ہے ،اِس طرح کے کاموں میں
ہم پاکستانیوں کی یہ عادت سی ہو گئی ہے کہ ہر الزام بغیر سوچے سمجھے امریکہ پر دھر دیتے ہیں۔قوم کو خاں صاحب کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اُنہوں نے اِس”قومی عادتِ بَد“سے چھٹکارا دلوانے کے لیے الزامات کا رُخ امریکہ سے موڑ کر”میاں برادران“کی طرف کردیا ہے۔ابھی ہماری یہ عادت”کچی“ہے لیکن جلد ہی”پکی“بھی ہو جائے گی اور امریکہ بھی سُکھ کا سانس لے گا۔ ارسلان افتخار کے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پرارسطوانِ تحریکِ انصاف نے سوچاکہ یہ امریکہ کی سازش تو ہو نہیں سکتی،یقیناََ یہ میاں برادران کی ہی چال ہو گی۔پھر سبھی بزرجمہرسَر جوڑ بیٹھے اورفیصلہ یہ ہوا کہ وزیرِ اعظم صاحب کی رکنیت کو بھی چیلنج کر دیا جائے۔پھر عمران خاں کے بعد تحریکِ انصاف کے سب سے زیادہ جذباتی رُکنِ اسمبلی مراد سعید کو میاں صاحب کے کاغذاتِ نامزدگی کی نقول لینے کے لیے الیکشن کمیشن بھیج دیا گیا۔اب میاں نواز شریف اور عمران خاں میں صادق و امین کی جنگ چھِڑ چکی ،دیکھیں نتیجہ کیا نکلتا ہے۔میں نے یہی بات جب ایک نون لیگیئے کو بتائی تو اُس نے ماتھے پر بَل ڈالتے ہوئے کہا”ڈِگا کھوتے توں تے کَن مروڑے کمیاری دے“۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر رفعت مظہر کے کالمز
-
پنچھی پَر پھڑپھڑانے لگے
منگل 15 فروری 2022
-
جھوٹ کی آڑھت سجانے والے
منگل 8 فروری 2022
-
اُنہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ۔
پیر 31 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
پیر 24 جنوری 2022
-
کورونا کی تباہ کاریاں
منگل 4 جنوری 2022
-
جیسی کرنی، ویسی بھرنی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قصّہٴ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم
منگل 21 دسمبر 2021
-
ہم جس میں بَس رہے ہیں
پیر 13 دسمبر 2021
پروفیسر رفعت مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.