
PINA کا سیمینار اور غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کا فیملی شو
جمعہ 26 جون 2015

پروفیسر رفعت مظہر
(جاری ہے)
کوئی دوگھنٹے بعد ،وقفے کے دوران ہم وہاں سے کھسک لیے لیکن بھائی روٴف طاہرنے ہمیں عین موقع پر بالکل اسی طرح دھوکہ دیاجس طرح میاں نواز شریف صاحب نے طے شدہ ملاقات کے باوجود جناب آصف زرداری سے ملنے سے انکارکر دیا۔یہ نون لیگیئے ہوتے ہی ایسے ہیں۔ فلیٹیزپہنچنے پرپتہ چلاکہ محفل توابھی جمی ہی نہیں ۔ہمیں تھوڑادُکھ ہوا کہ اگرکچھ دیر اور سیمینار میں ٹھہر جاتے تواحباب کی پُرمغزگفتگوسے مزیدلطف اندوزہو لیتے ۔نوجوان نورالھدیٰ نے ایک ظلم یہ کیاکہ ہمیں سب سے آگے والی نشستوں میں لابٹھایا جہاں سے کھسکنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتاتھا۔ خُدا خُدا کرکے پروگرام کاآغاز ہواتوغزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر سیّد عامرمحمود صاحب نے انکشاف کیاکہ ابھی بہت سے لوگ راستے میں ہیں لیکن وقت کی کمی کے پیشِ نظر پروگرام شروع کیاجا رہاہے۔ پتہ نہیں ہم پاکستانیوں کی ہمیشہ دیرسے آنے کی عادت کب ختم ہوگی ۔ٹرسٹ کایہ پروگرام رات گیارہ بجے تک جاری رہالیکن پروگرام اِس خوبصورت اندازمیں ترتیب دیاگیاتھا کہ وقت گزرنے کا احساس ہی نہ ہوا۔ ویسے بھی جہاں محترم انورمسعود ہوں وہاں صرف قہقہوں کی بہارہوتی ہے تیزی سے گزرتے وقت کی پکارنہیں۔
غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی تقاریب میں میری شرکت کا یہ تیسراموقع تھا۔یقین جانیے کہ مجھے ٹرسٹ کی اتنی تیزرفتارترقی پرہمیشہ حیرت ہوتی ہے۔ یوں تو ٹرسٹ کے اربابِ اختیارخود بھی جوان ہیں لیکن اُن کاعزم جواں تَر۔ یہ اُن کی بیس سالہ جہدِمسلسل کا ثمرہے کہ اُنہوں نے دیہی پاکستان کاسب سے بڑاایسا تعلیمی نیٹ ورک قائم کیاجس کی تعریف عالمی فلاحی ادارے بھی کرچکے ہیں۔ تعلیم وتعلم سے والہانہ عشق کرنے والے اِن لوگوں کافوکس دیہاتوں میں بسنے والے ایسے مجبورومقہور اورراندہٴ درگاہ بچے ہیں جن کے والدین اپنی عسرت کے سبب چاہتے ہوئے بھی اُنہیں علم کے نورسے منورنہیں کرسکتے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اِس وقت ٹرسٹ کے 634 سکول ہیں جہاں70 ہزارسے زائد کم وسیلہ خاندانوں کے طلباء وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اِن 70 ہزار میں سے 42 ہزارطلباء وطالبات کی مکمل تعلیمی سرپرستی ٹرسٹ کی جانب سے کی جارہی ہے ۔سیّد عامرمحمود نے بتایاکہ ٹرسٹ نے ضلع مظفرگڑھ کے چھوٹے دیہاتوں میں حال ہی میں240 سکول قائم کیے ہیں جہاں ماہِ جون تک ایسے 12 ہزار بچے رجسٹرڈ ہوکر تعلیمی سفرکا آغازکر چکے ہیں جو اِس سے پہلے کسی بھی حکومتی یانجی سکول میں نہیں جارہے تھے۔ ٹرسٹ نے سپیشل بچوں کی بحالی کے لیے خصوصی تعلیمی پروگرام بھی ترتیب دیاہے جس میں بچوں کو کتابوں ،کاپیوں اور یونیفارم کے علاوہ موسم کی مناسبت سے کپڑے ،عیدین پرتحائف اورماہِ رمضان میں خصوصی فوڈپیکیج بھی تقسیم کیے جاتے ہیں ۔ٹرسٹ نے ایک قدم اورآگے بڑھتے ہوئے اقلیتوں، خصوصاََہندووٴں کے بچوں کی تعلیمی ضروریات کومحسوس کرتے ہوئے جنوبی پنجاب سے ہندوبچوں کے لیے الگ سکولوں کا آغازبھی کردیاہے جسے مرحلہ وار دیگراضلاع تک پھیلایاجائے گا۔
غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے اربابِ اختیارصنعت کارہیں نہ زمیں دار۔ اُن کاتعلق سیاستدانوں سے ہے نہ لینڈمافیاسے گویااُن کادامن عزم بالجزم سے تومعمور ہے لیکن جیب خالی۔وہ توہم جیسے ہی ہیں،ایک عام پاکستانی ، دردِدل رکھنے والے شہری البتہ اُن کاپاکستانیوں کو علم کے نورسے منورکرنے کاجذبہ لائقِ تحسین ۔ وہ کام جوحکومت کوکرنا چاہیے ،اُس کابیڑا اِن بے لَوث نوجوانوں نے اُٹھارکھا ہے ۔وہ تو ڈھیروں ڈھیر نیکیاں کماہی رہے ہیں لیکن کیاہمیں بھی اِن نیکیوں میں حصّہ نہیں ڈالنا چاہیے؟۔ہمارے دین کاتقاضہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے ، علم کی روشنی پھیلائی جائے ۔اللہ تعالیٰ کافرمان ہے ”رَبّ کوجاننے والے اُس کے عالم بندے ہیں“ اور آقاﷺ نے بھی فرمایا”ایک عالم ہزار عابدوں سے وقیع ہے“۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اِس ماہِ مقدس میں اگر زکواة وعطیات کااگر کوئی سب سے زیادہ حقدارہے تووہی جووطنِ عزیزکو نورِ علم سے منورکر نے کی تگ ودَو میں ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر رفعت مظہر کے کالمز
-
پنچھی پَر پھڑپھڑانے لگے
منگل 15 فروری 2022
-
جھوٹ کی آڑھت سجانے والے
منگل 8 فروری 2022
-
اُنہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ۔
پیر 31 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
پیر 24 جنوری 2022
-
کورونا کی تباہ کاریاں
منگل 4 جنوری 2022
-
جیسی کرنی، ویسی بھرنی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قصّہٴ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم
منگل 21 دسمبر 2021
-
ہم جس میں بَس رہے ہیں
پیر 13 دسمبر 2021
پروفیسر رفعت مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.