
کچھ ”لوح“ کے بارے میں
پیر 1 فروری 2016

پروفیسر رفعت مظہر
(جاری ہے)
قوم کی آرزوکہ بابائے قوم کے حکم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ”اردو“ کو قومی زبان کا درجہ دیاجائے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔رینگے بھی کیسے کہ حکمرانوں کو تو اُردو زبان سے چِڑ ہی نہیں شاید نفرت بھی ہے۔ اِنہیں تو ”اردو“کی یاد صرف اُس وقت ستاتی ہے جب وہ کشکول تھامے گلی گلی ووٹوں کی بھیک مانگنے نکلتے ہیں ۔اگر اُنہیں اُردو سے اتنی ہی نفرت ہے تو ووٹ بھی انگریزی میں ہی مانگا کریں ۔یہ مسلم الثبوت کہ نہ زرداری صاحب کے وعدے قُرآن وحدیث اور نہ ہی موجودہ حکمرانوں کے ۔اب تک وہ قوم کومحض وعدوں پر ہی ٹرخا رہے ہیں،کرکے تو ”کَکھ“ نہیں دکھایا۔ ہمارے حکمرانوں کو تو اعلیٰ عدلیہ کی بھی کوئی پرواہ نہیں جسے یہ لکھ کر دے چکے کہ تین ماہ کے اندر ”اردو“ قومی ودفتری زبان بن جائے گی اورہر کارروائی ”اردو“ ہی میں ہوا کرے گی ۔وہ تین ماہ گزرے بھی تین ماہ ہوچکے لیکن یہ بھی پیپلزپارٹی کی طرح سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد سے گریزکی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں حالانکہ پیپلزپارٹی کے ”گدی نشیں“ وزیرِاعظم کاانجام اِن کے سامنے ۔اِنہیں بھی شاید اُس وقت ہوش آئے گا جب اِن کی مسندِاقتدار زلزلوں کی زَد میں ہوگی ۔سچ کہا کسی نے ”ڈَنڈا پیر اُستاد اے وِگڑیاں تِگڑیاں دا“اور ”ڈنڈا ہمارے پاس ہے نہیں۔ اب کسی اورکو ہو توہو، ہمیں حکمرانوں کے وعدوں کا رائی کے دانے کے برابر بھی اعتبار نہیں کیونکہ ہم مزید بیوقوف بننا نہیں چاہتے ۔ مایوسی کے عالم میں ہم یہی کہہ سکتے ہیں
کہ خوشی سے مَر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
حکمرانوں سے جومایوسی ہوئی ،سوہوئی لیکن ہم ”اردو“ کے مستقبل سے ہرگزمایوس نہیں کہ ابھی ارضِ وطن میں ایسے لوگ باقی ہیں جو اپنے خونِ جگر سے نخلِ اُردو کی آبیاری میں مصروف ۔سہ ماہی ”لوح“ کے ممتاز احمدشیخ اُن میں سے ایک ۔ 646 صفحات پر مشتمل ”لوح“ میرے سامنے ہے اورمَیں حیرتوں کے بھنور میں کہ کیا اتنے نامی گرامی اور جیّد لکھاریوں کو کسی ایک ”سہ ماہی “ کتاب میں بند بھی کیا جا سکتا ہے ؟۔ محترمہ بانوقدسیہ نے بھی لکھا ”حیران ہوں کہ اتنے بہت سے لکھنے والوں کو آپ نے اکٹھا کیسے کرلیا، آپ کی ہمت اورصلاحیت قابلِ دادہے“۔ سحرانصاری نے لکھا ”اتنا ضخیم اورمعیاری رسالہ آپ نے جس اہتمام اور سلیقے سے شائع کیا اُس کی جتنی تعریف کی جائے ،کم ہے۔ تمام مشمولات پر الگ الگ تبصرہ کیاجائے تو حرفِ تحسین و پذیرائی بجائے خود لوح کی ضخامت کے برابر ہوجائے گا“۔ حقیقت بہرحال یہی کہ ”لوح“ نامی ”سبدِ گُل“ کو ممتاز احمد شیخ نامی گُل چیں نے اُردو ادب کی ہر شاخ سے چیدہ و چنیدہ گلوں کو چُن کر تیار کیا ۔”لوح “ نظم و نثر کا ایسا حسیں امتزاج ہے جو محبانِ ادب کی ذہنی آبیاری کے لیے اگر کافی نہیں تو تشفی آمیز ضرور ہے ۔اِس لیے ممتاز احمد شیخ نے درست لکھا ”لوح کا معرضِ وجود میں آنا کسی معجزے سے کم نہیں“ ۔ لیکن یہ شیخ صاحب کی محض کسرِ نفسی جو اُنہوں نے لکھا ”میں کسی طور پر بھی یہ دعویٰ نہیں کر رہا کہ ”لوح“ بے مثل پرچہ ہے“۔ شاید وہ وقت کا عنصر درمیان سے نکال کر بات کر رہے ہوں ۔بھائی ! وہ دَور لَد چکا جب ”نخلِ اُردو“ کی آبیاری کرنے والے موجود تھے ۔اب تو اُردو زبان کی بے بسی کا یہ عالم کہ اُسے اپنا وجود تک برقرار رکھنے کے لیے بھی سپریم کورٹ کا سہارا لینا پڑا ۔اِس لیے گزرے زمانوں کی ”ٹَکر“ کا ”لوح“ دیکھ کر بِلاخوفِ تردید کہا جا سکتا ہے کہ یہ کارنامہ نہیں ،معجزہ ہے جو شیخ صاحب کو ودیعت کیا گیا اور اُنہوں نے اِسے اسیراںِ اُردو کے لیے عام کر دیا ۔میں نے ”لوح“ کوحرف حرف پڑھااور داد وتحسین کے بے شمار جملے میرے ذہن میں یوں گَڈ مَڈ ہوئے کہ اُنہیں نوکِ قلم پہ لانا مشکل ہوگیا۔ ”لوح“ واقعی اولڈ راوینزکی جانب سے اسیرانِ علم وادب کے لیے توشہٴ خاص ہے ۔ سچ کہاہے ”لوح“ کے مدیر ممتاز احمد شیخ نے”صاحبانِ دِل اپنی مصفّا نظروں سے غورکریں گے تو ”لوح“ کے ہرصفحے پرمیری محنت کاخون جابجا نظرآئے گا“۔ ہماری دُعا ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر رفعت مظہر کے کالمز
-
پنچھی پَر پھڑپھڑانے لگے
منگل 15 فروری 2022
-
جھوٹ کی آڑھت سجانے والے
منگل 8 فروری 2022
-
اُنہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ۔
پیر 31 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
پیر 24 جنوری 2022
-
کورونا کی تباہ کاریاں
منگل 4 جنوری 2022
-
جیسی کرنی، ویسی بھرنی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قصّہٴ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم
منگل 21 دسمبر 2021
-
ہم جس میں بَس رہے ہیں
پیر 13 دسمبر 2021
پروفیسر رفعت مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.