ایک منظم سوسائٹی کا قیام
اتوار 1 نومبر 2020

رابعہ سید
سوال یہ ہے کہ ایک منظم سوسائٹی کیسے
تشکیل دی جائے ایک ایسا معاشرہ کہ جہاں نہ فساد ہو نہ ہی بغض و کینہ جہاں
نہ خوں ریزی ہو، نہ ہی تلخ کلامی۔ ہو تو بس امن و سکون اور احساس انسانیت ۔
اسکے لئے یقیناً ہمیں مطالعہ کرنا پڑیگا اور ان مثالی معاشروں کو ڈھونڈنا
پڑیگا جن میں یہ شر پسند عناصر موجود نہ ہو اور اگر کوئ ایسا معاشرہ موجود
نہیں بھی ہے تو وہ عناصر ڈھونڈنا پڑینگے جو ایسا معاشرہ تشکیل دینے میں
کارآمد ثابت ہوں ۔ دین اسلام نے وہ تمام عناصر واضح بیان کر دیئے جو امن کی
وجہ بن سکتے ہیں جن میں سب سے اہم عنصر ایک ہو کر خدا کی رسی کو مضبوطی سے
تھامنا ہے ۔ اب اس ایک ہونے کو سمجھنے کی ہم تمام امت کو اشد ضرورت ہے
حقیقتاً ایک ہونے کا مطلب کیا ہے؟ آخر کیوں اقبال نے بھی افسوس کا اظہار
کرتے ہوئے شکوہ میں یہ مصرع تحریر کیا کہ :
فرقہ فرقہ
کرتے آج تک ہم نے لاشوں کے سِوا اٹھایا کیا ہے؟
آج دنیا دوسرے سیاروں پر زندگی گزارنے کے طریقے ایجاد کر رہی ہے روز دوسرے ممالک نئ ہونے والی ایجادات دنیا کے سامنے رکھ کر ترقی کا معرکہ مار جاتے ہیں اور ہم ابھی تک ایک دوسرے کے دشمن بنے بیٹھے ہیں ۔ اگر نظام کائنات پر ہی غور کر لیں تو اسکے بہترین چلنے کا ثبوت یہی ہے کہ خدا ایک ہے جو یہ سارا نظام چلا رہا ہے پس اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جہاں ایک ہوجائیں سب وہاں امن اور بہتری خود بخود آجاتی ہے ۔ کیا ہم مل کر یہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ ایک ہو کر ہر دور کے یزید کا سامنا مل کر کرینگے؟ اس فرقہ واریت کے نام پر اور کتنوں کے خون کو ہم بہائیں ؟ ترقی کی راہیں ہماری منتظر ہیں اور ان راہوں پر قدم مل کر رکھنا ہوگا ہم نے وہ مسلمان نہیں بننا کہ جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود ۔۔ ہم نے وہ مسلمان بننا ہے کہ جو اپنے عمل سے ثابت کرے کہ وہ دین اسلام کا پیروکار ہے ۔۔
ہم نے ایک ہو کر اپنے حقیقی مسائل کو حل کرنا ہے ۔ بےشک ہر مسئلے کا حل اسلام میں ہے مگر ان کے لئے جو ایمان لائے اور ایمان لانے والے کبھی بھی گمراہ نہیں ہوتے ۔ ہم کہتے ہیں کہ ہم ایمان والے ہیں کہاں ہے ہمارا ایمان؟ نہ گھر میں نہ باہر دلوں میں بغض کینہ لئے ہم مسلمان ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں اگر واقعی ہم چاہتے ہیں کہ کھویا ہوا وقار واپس لیا جائے تو ہمیں دائرہ اسلام میں آنا ہوگا ۔۔ اسلام کو اپنی زندگیوں میں لانا ہوگا سب سے اہم یہ کہ ہمیں ایک ہونا ہوگا!
کیا بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
ہم
دائرہ اسلام میں ہونے کا دعویٰ کرنے والے اس اسلامی دائرے سے کوسوں دور
بیٹھے ہیں ہمیں علم نہیں ہمارے ہزاروں مسئلوں کی وجہ یہی اسلام سے دوری ہے ،
ہماری خود کی بنائ ہوئ تقسیم ہے کہ جس نے ہمیں ہمارے مقصد سے دور کر دیا
ہے جبکہ خدا کی قسم اسلام تقسیم کا نہیں جڑنے کا درس دیتا ہے ۔(جاری ہے)
آج دنیا دوسرے سیاروں پر زندگی گزارنے کے طریقے ایجاد کر رہی ہے روز دوسرے ممالک نئ ہونے والی ایجادات دنیا کے سامنے رکھ کر ترقی کا معرکہ مار جاتے ہیں اور ہم ابھی تک ایک دوسرے کے دشمن بنے بیٹھے ہیں ۔ اگر نظام کائنات پر ہی غور کر لیں تو اسکے بہترین چلنے کا ثبوت یہی ہے کہ خدا ایک ہے جو یہ سارا نظام چلا رہا ہے پس اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جہاں ایک ہوجائیں سب وہاں امن اور بہتری خود بخود آجاتی ہے ۔ کیا ہم مل کر یہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ ایک ہو کر ہر دور کے یزید کا سامنا مل کر کرینگے؟ اس فرقہ واریت کے نام پر اور کتنوں کے خون کو ہم بہائیں ؟ ترقی کی راہیں ہماری منتظر ہیں اور ان راہوں پر قدم مل کر رکھنا ہوگا ہم نے وہ مسلمان نہیں بننا کہ جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود ۔۔ ہم نے وہ مسلمان بننا ہے کہ جو اپنے عمل سے ثابت کرے کہ وہ دین اسلام کا پیروکار ہے ۔۔
ہم نے ایک ہو کر اپنے حقیقی مسائل کو حل کرنا ہے ۔ بےشک ہر مسئلے کا حل اسلام میں ہے مگر ان کے لئے جو ایمان لائے اور ایمان لانے والے کبھی بھی گمراہ نہیں ہوتے ۔ ہم کہتے ہیں کہ ہم ایمان والے ہیں کہاں ہے ہمارا ایمان؟ نہ گھر میں نہ باہر دلوں میں بغض کینہ لئے ہم مسلمان ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں اگر واقعی ہم چاہتے ہیں کہ کھویا ہوا وقار واپس لیا جائے تو ہمیں دائرہ اسلام میں آنا ہوگا ۔۔ اسلام کو اپنی زندگیوں میں لانا ہوگا سب سے اہم یہ کہ ہمیں ایک ہونا ہوگا!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.