
وزیرِ اعظم کی طرف سے عید مبارک
پیر 28 جولائی 2014

رؤ ف اُپل
اگرہم نے کسی شخص کے متعلق یہ دیکھنا ہوکہ وہ کتنا محب وطن ہے توسب سے پہلے یہ دیکھاجاتا ہے کہ اس شخص کی جڑیں کہاں ہیں ۔
(جاری ہے)
وزیرِ آعظم میاں محمد نواز شریف صاحب نے سعودی عرب سے پاکستانی عوام کے لئے جو عید کا پیغام بھجوایا ہے وہ پیشِ خدمت ہے۔
میرے عزیز ہموطنو۔ ۔ ۔ ۔ پاکستان میں عید کا کیا مزہ آنا تھا؟۔ ۔ ۔ ۔ ہر روز نئی ٹینشن۔ ۔ ۔ ۔ دہشت گردی ۔۔۔ ۔بگڑے ہوئے حکومتی معاملات ۔ ۔۔ ۔ طاہرالقادری اور عمران خان کے ڈراؤنے خواب ۔ ۔ ۔۔ ٹھیک ہے جو بھی ہو عید کے بعد دیکھا جائے گا۔۔ ۔۔ عیدیں تو میری پاکستان میں بھی اچھی ہی گزرتی ہیں ،مگر میں نے یہاں سعودیہ میں عید گزارنے کا فیصلہ عظیم ملکی مفاد میں کیا ہے۔ ۔ جتنا میں ریلیکس (Relax) ہوکے عید گزاروں گا اتنی ہے بہتر ملکی خدمت کرنے کے قابل ہوں گا۔ ۔ ۔ ۔ یہ بھی سچ ہے کہ عید کا جو مزہ عریبین ماحول میں آئے گا وہ پاکستان میں کہاں ۔ ۔ عریبین پارٹیز اور پاکستانی چونسہ آم ۔ ۔ پاکستان میں وہ لطف کہاں۔
میرے عزیز ہموطنو ۔ ۔۔ ۔ جو لوگ بے جا تنقید کر رہے ہیں کہ مجھے اس نازک وقت میں پاکستان میں ہونا چاہیے ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان کے معاملات سے غافل نہیں ہوں اور مسلسل رابطے میں ہوں، میری شہبازشریف سے روزانہ بات ہوتی ہے۔ ۔ ۔۔ IDPs جس کے صوبے میں ہیں وہی دیکھے۔ ۔ یہ کوئی احسان نہیں حکومتوں کو اپنی ذمہ داریوں سے غفلت نہیں کرنی چاہیے۔ ۔ ۔۔ آپریشن ضربِ عضب پاک فوج کے تعاون سے مشن جاری رہے گا، جب تک دہشت گردوں کا صفایا نہیں ہوجاتا نواز شریف چین سے نہیں بیٹھے گا۔۔ ۔۔ دہشت گرد رائے ونڈ تک پہنچ چکے ہیں، یہ حکومتِ پنجاب سنبھال لے گی،شہباز شریف کو سب پتہ ہے کہ کس کے خلاف کیا کیا کرنا ہے۔ ۔ ۔ ۔ کراچی کی صورت حال میں الطاف بھائی کو فون کرکے پوچھتا رہوں گا۔
میرے عزیز ہموطنو۔ ۔ ۔۔ پاکستان پر جتنا مشکل وقت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھا۔ ۔ ۔ ۔ جس طریقے سے ہم نے اور آپ سے نے رمضان المبارک میں اپنے وطن کے لئے دعائیں کیں۔ ۔ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے گا۔۔ بس آپ پاکستان کے لئے دعاکریں کہ اللہ تعالی حکومت کی ٹانگیں کھنچنے والوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے اور جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچا لے۔ ۔ ۔۔ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ہم نے ارسلان افتخار، اور اب ان کے ابو جی جسٹس ریٹائر افتخار محمد چوہدری کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں۔ ۔ ۔۔ میں انشااللہ بہت جلد پاکستان واپس آکر تمام معاملات کو خود سنبھال لوں گا ۔ ۔ ۔ میری طرف سے اہلِ وطن کو دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے عید مبارک ۔۔ پاکستان پائندہ باد۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
رؤ ف اُپل کے کالمز
-
ثواب کی فیکٹریاں
جمعہ 3 اپریل 2020
-
عائشہ بمقابلہ عائشہ
اتوار 6 اگست 2017
-
مصطفی کا کمال
بدھ 27 اپریل 2016
-
پاناما ہنگامہ
اتوار 17 اپریل 2016
-
امام کربلا سے مدینہ تک
ہفتہ 24 اکتوبر 2015
-
ٹاپ ٹین
پیر 14 ستمبر 2015
-
ایسے ہوتے ہیں قائد
جمعرات 25 دسمبر 2014
-
گو نواز گو
جمعہ 28 نومبر 2014
رؤ ف اُپل کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.