
سوچ میں تبدیلی لانے کی ضرورت
منگل 18 نومبر 2014

شبیر رخشانی
(جاری ہے)
ہم نہ جانے اپنی آسائشوں کو پورا کرنے کے لئے کیا کچھ نہیں کرتے۔ ہم سوچتے ہیں کہ کس طرح ہماری آسائشیں پوری ہوں ہم ان آسائشوں کو پورا کرنے کے لئے جرم کا راستہ تک اختیار کر لیتے ہیں۔ ہم اپنے آپکو عالیشان سوچ رکھنے والا سمجھتے ہیں۔ ہم بڑے بڑے بنگلوز میں رہتے ہوئے اور ہائی لیول کی گاڑیاں اپنے استعمال میں لاتے ہیں۔ اور صرف اسلئے کہ لوگوں کو احساس دلانے کے لئے کہ ہمارے پاس کیا کچھ نہیں لیکن ہم دلی تسلی حاصل نہیں کرتے۔ ہم انہی خواہشات کی تکمیل میں اپنے زمہ داریوں سے بھی غافل ہو جاتے ہیں۔ انسانیت والا سیکشن ہمارے اندر سے گمنامی کی فضاوٴں میں اڑتا ہوا نظر آتا ہے۔ انہی جدید رجحانات نے ہماری سوسائٹی کو بیگانگیت کا وہ روپ بخشا ہے جہاں بڑی مشکل سے انسان کا انسان کے ساتھ ہمدردی کا عنصر ظاہر ہو جاتا ہے۔ گو کہ ہم انسان ہیں لیکن بہت کم لوگ اس دنیا میں انسانیت کا امظاہرہ کر جاتے ہیں جن میں انسانیت کھوٹ کھوٹ کر بھری ہوئی ہوتی ہے اگر وہ کسی کو تکلیف میں دیکھیں تو اسے اپنی ہی تکلیف سمجھتے ہیں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ وہ کسی اندھے کو روڑ پار کرنے میں اسکی مدد کریں۔ ہسپتالوں میں پڑے مدد کے مستحق کسی فرد کی مدد کریں۔ کسی محنتی طالبعلم کو اسکے اسکول فیس یا کتاب، کاپی ، قلم کی مد میں مدد کریں۔ ہم میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جنکے پاس وسائل ہوتے ہوئے بھی کسی غریب کی مدد کا خیال آیا ہو۔ سوچتا ہوں کیوں نہ ہم سب کے اندر انسانیت کا یہ خیال نہیں آتا۔ ہمارے پاس بڑے بڑے اداروں کی بڑی بڑی ڈگریاں ہیں لیکن ہماری سوچ انفرادی خیالات کے گرد گھومتی رہتی ہے۔ آخر ہماری سوچ میں تبدیلی کب آئے گی ہم سب کو سوچنا ہوگا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شبیر رخشانی کے کالمز
-
مسیحا کا قتل
منگل 22 دسمبر 2015
-
قتل یا خود کشی
ہفتہ 3 جنوری 2015
-
روزگار کے اشتہارات اور بے روزگار نوجوان
بدھ 31 دسمبر 2014
-
تعلیم یا بزنس
پیر 22 دسمبر 2014
-
جب ساون برسنے لگا
ہفتہ 22 نومبر 2014
-
سوچ میں تبدیلی لانے کی ضرورت
منگل 18 نومبر 2014
-
بچپن کو صرف سوچا جا سکتا ہے
جمعرات 6 نومبر 2014
-
ذرا ہم انسان بھی
ہفتہ 25 اکتوبر 2014
شبیر رخشانی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.