
”اُمید کا دیا“
اتوار 10 مئی 2020

سید عتیق الرحمن بخاری
موجودہ ایک عرصے سے پوری دنیا جس مشکل،پریشانی یا جس ناگہانی آفت کا سامنا کر رہی ہے وہ کسی سے مخفی نہیں۔اٹلی،سپین،ایران، فرانس اور چین کے حالات ہمارے سامنے ہیں۔اگر ان تمام حالات اور اس صورتحال کا جائزہ لیجیے تو ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ ہمارا ملک پاکستان باقی تمام ممالک کی نسبت محفوظ ہیں یعنی ہم اس تباہی و بربادی سے دوچار نہیں ہوئے جسکا سامنا دیگر ممالک کو کرنا پڑا۔وجوہات پر اگر غور کی جائے تو یہ بات سمجھ آتی ہے کہ ہم نے اللہ اور اسکے رسول پہ توکل کیا،ہم نے اپنے حالات کا واقعات کا اپنے اپنے نفس کا محاسبہ کیا۔ہم لوگوں نے اللہ اور اسکے رسول کے سامنے خود کو پیش کیا۔یعنی یہ مصیبت ہمارے لیے آزمائش بنی۔وجہ یہ ہے کہ اس نے ہمیں باغی نہیں بنایا بلکہ اپنے رب سے اور اپنے آپ سے ملنے کا ایک موقع فراہم کیا۔
ہم نے سنت اور احادیث پر عمل پیرا ہوتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو اپنایا۔اللہ کے ذکر کو فروغ دیا۔ایک ذمہ دار شہری ہونے کی حیثیت دے جو بھی معاشی یا سماجی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہیں ہم نے انہیں پورا کرنے اور اس حوالے سے بھر پور تعاون کرنے کی حتی الوسع کوشش کی۔میں نے ایک بار پہلے جس ایمان،اتحاد اور تنظیم کا ذکر کیا تھا۔ہم نے بھر پور کوشش کی کہ ان تین چیزوں کا احیا کیا جائے۔اب صورتحال یہ ہے کہ الحَمْدُ ِللہ حالات بہتری کیطرف جانے،معمولاتِ زندگی رواں دواں ہونے اور اللہ کے خاص کرم کی پوری اُمید ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ ہمیں اللہ کی رحمت پر پورا یقین ہے، حکومت نے بھی آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کچھ ایسی چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں جو مایوسی کو ہوا دیتی ہیں، سنسنی خیز ماحول کو جنم دیتی ہیں۔تو یاد رکھیں ایک مومن ہونے کی حیثیت سے ہمارا یہ فریضہ ہے کہ ہم خیر کی خبر دیں۔اسلیے خدارا مایوسی مت پھیلائیے،خوشگوار گفتگو کیجیے، ماحول کو پر امن اور پر امید بنائیے۔ہماری زندگی میں بلکہ ایک ملک و ملت کی بہتری اور ترقی میں اہم کردار جس چیز کا ہوتا ہے وہ ہے ”امید کادیا“ مزے کی بات یہ ہے کہ یہ وہ واحد دیا ہے جسے کبھی کبھار ایک مومن پوری قوم کے لیے روشن کرسکتا ہے اور یہ بھی بعید از قیاس نہیں کہ یہ کسی ”ایک“کہ ہاتھوں کی گُل ہوجائے۔یعنی کوئی ایک اپنی گفتگو اپنے دلائل اور اپنے لفظوں کے مرہم کے ذریعے پوری قوم کو پر امید کر سکتا ہے اور کوئی ایک سنسنی خیز گفتگو کا اہتمام کر کے سب کہ ہمت کو کمزور کر سکتا ہے۔کیاآپ جانتے ہیں کہ کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں ہسپتال میں مریضوں کی سیر و تفریح کا مکمل انتظام ہوتا ہے۔میوزک سسٹمز نصب کیے گئے ہوتے ہیں۔تاکہ مریضوں کو زندگی اور دنیا کے رنگ دکھا کر آخری سانس تک ایک روشن امید کے سہارے زندہ رکھا جاسکے جس سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ مریض اور ڈاکٹر دونوں کی Will power ہمیشہ مضبوط رہتی ہے اور انہیں ناموافق صورتحال میں بھی دفاع کرنا آسان ہوتا ہے۔حالانکہ اس چیز پر ہمارا ایمان سب سے کامل ہونا چاہیے کیونکہ ہماری کتاب میں ہم سے ہمارا مالکِ حقیقی یہ وعدہ کرتا ہے۔جیسا کہ وہ قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ یعنی اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔آج موجودہ صورتحال پریشان کن ہے مگر اتنی نہیں کہ ہمارے ایمان کو کمزور کر دے، ہمارے توکل کو مسمار کردے۔وہ و پتھر کے سینے میں موجود کیڑے کا رازق ہے وہ ان حالات میں ہمارے گھروں میں بھی رزق کا انتظام کر سکتا ہے۔وہ خالقِ کل ہر چیز پر قادر ہے۔دنیا میں کوئی بھی چیز انسان کو اتنی جلدی کمزور نہیں کرتی جتنی جلدی مایوسی کھوکھلا کر دیتی ہے۔سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ بلا تحقیق و تصدیق ایسی خبریں نہ پھیلائیں جو ڈر، مایوسی اور کمزوری کو جنم دیتی ہیں یاد کھیں مومن بھلائی کی خبر دیتا ہے خیر کی دعوت دیتا ہے۔ہمیں اللہ اور اسکے احکام پہ عمل پیرا ہوتے ہوئے ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جو نیکی، بھلائی اور خیر کو فروغ دے سکے۔اپنے اپنے گھروں کو پر سکون آمجگاہ بنانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اس کارساز حقیقی پر توکل کرتے ہوئے مستقل مزاجی سے مصروفِ عمل رہیے۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سید عتیق الرحمن بخاری کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.