"عورت"

پیر 15 مارچ 2021

 Syed Hasan Qayam Raza Roshan Zaidi

سید حسن قائم رضا روشن زیدی

عورت کے معنیٰ "شرم" کے ہیں یہ باعظمت جنس female ہے ۔۔اللہ تعالیٰ نے اس کو "ماں " کا درجہ دیا ہے ۔"ماں"اپنے بچوں پر حاکم ہے بچے اپنی ماں کی حکم عدولی نہیں کر سکتے اسی ماں کے قدموں تلے اللہ نے جنت بنائی ہے حقیقی جنت پانے کے لیے ماں کی جنت سے گزرنا ہوگا ۔اگر اولاد زندگی بھر ماں کی خدمت کرے ہر طرح کا آرام دے پھر بھی ماں کے دودہ کا ایک قطرہ کا بدلہ نہیں چکا سکتا ۔


اتنا عظیم مرتبہ ماں کو اسلام نے دیا ہے وہ کسی اور مذہب میں نہیں ۔
بہن کی حیثیت سے عزت دی ،بیٹی کی حیثیت سے عزت دی ،شوہر کے لیے سکون کا باعث بنایا ۔
مرد بغیر عورت کے ایک پل بھی نہیں رہ سکتا ،مرد کبھی بھی عورت سے بیزار نہیں ہوتا ،عورت چونکہ نسوانی وجہ سے کمزور ہے اس لیے شوہر کے ماتحت ہی رہنا ضروری ہے اللہ تعالیٰ نے عورت کو خوبصورت بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

اور محبت کا جزبہ کوٹ کوٹ کر رکھا ہے عورت چاہتی ہے کہ اس سے محبت کی جائے تب وہ ساری تکلیف بھول جاتی ہے چاہئے اس پر کتنے ہی غم و مشکلات کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ہوں ۔۔
اگر مرد عورت کو جس کی وہ مستحق ہے درجہ نہیں دیتا ،محبت نہیں کرتا اور غرض کی طور پر استعمال کرتا ہے تو عورت میں انتقامی جزبہ پیدا ہوتا ہے پھر وہ عزت و آبرو ،مذہب خاندان ،سب کچھ بھول جاتی ہے ۔

۔اور بلکل عریاں ہوجاتی ہے (عریاں مطلب ننگی نہیں ) اس لیے ناقص العقل بھی کہی جاتی ہے ۔
شوہر کا فرض ہے کہ اپنی بیوی کے آرام اور تکلیف کا خیال رکھے بیوی کو اپنا دوست اور شریک حیات سمجھے ۔۔بیوی کی عزت کرے اور اخلاق سے پیش آئے اپنا کچھ وقت بیوی بچوں کے ساتھ گزارے ۔۔اس سے محبت کرے اس پر بھروسہ کرے اور فرائض زوجیت کو پورا کرے ۔
بیوی بھی شوہر کی عزت کرے ۔

بغیر اجازت گھر کے باہر نہ جائے ،بغیر اجازت کوئی چیز نہ خریدے اور نہ کسی کو دے ۔شوہر کی مرضی کے خلاف کوئی کام نہ کرے ،شوہر کی اطاعت کرے ۔اس سے محبت کرے ۔شوہر کو شریک حیات ،دوست ،اور ھمدرد سمجھے ۔اور بھروسہ کرے شوہر کی تکلیف و آرام میں ساتھ دے ۔شوہر کے دکھ و درد میں شریک ہو ۔۔۔۔
شوہر کو چاہیے کہ بیوی سے پہلے محبت و پیار کی باتیں کرے پھر قریب جائے ۔

حالتِ حیض و نفاس میں پرہیز کرے ۔۔بیوی غصہ میں ہے یا ملنے پر راضی نہیں ہے تو ایسی حالت میں ملنے سے ہونے والے بچے نا فرمان اور غصہ والے ہوتے ہیں ۔اسلام نے عورت پر (بیوی ) فریضہ عاید کیا ہے کہ ہر حال میں مرد کی خواہش کو پورا کرے چھوٹے بچوں کے نظروں کے سامنے (تین سے چار سال ) ملنے سے ماں باپ کو پرہیز کرنا چاہیے ۔۔
اوقات :- پیر کی شب ،شب ہفتہ ۔شب جمعرات ،شب جمعہ ،ملنے سے لڑکا خوبصورت ،عقلمند ،عالم ہوگا ۔ملنے سے قبل بسم اللہ ۔پڑھنے سے شیطان بھاگ جاتا ہے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :