
یوم حرمت رسول ﷺ
جمعہ 30 اکتوبر 2020

ذیشان نور خلجی
(جاری ہے)
لہذا یہ کیا جا سکتا ہے چونکہ بارہ ربیع الاول کی آمد آمد ہے اور ملک بھر میں جلسے جلوس نکالے جائیں گے جس میں لوگ نبی ﷺ کا میلاد منانے کے لئے گھروں سے باہر کا رخ کریں گے تو اس بابرکت موقع کو کیوں نہ ہم اس طرح سے استعمال میں لائیں کہ بے شک ابابیل جتنا ہی سہی لیکن پھر بھی اپنا اپنا حصہ ڈال سکیں۔
اس دفعہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بجائے آقا علیہ السلام کی سالگرہ منانے کے کیوں نہ ہم یوم حرمت رسول ﷺ منائیں۔ کیا ہم اپنی با برکت محافل کو میلاد کی بجائے احتجاج کے طور پر ریکارڈ نہیں کروا سکتے؟ اور میرے خیال میں یہ موقع بھی بہت اچھا ہے۔ عوام نے عشق مصطفیٰ ﷺ میں بارہ ربیع الاول کو گھروں سے نکلنا تو ہے ہی لیکن اسے ہم ملک گیر پُر امن احتجاج کی صورت میں بھی تو بدل سکتے ہیں۔ اور یہاں ایک خوش کن امر یہ بھی ہے کہ وزیر اعظم صاحب نے بھی بارہ ربیع الاول سے انیس ربیع الاول تک جشن عید میلاد کا ہفتہ منانے کا عندیہ دیا ہے تو اس پورے ہفتے کو ہم ہفتہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر بھی تو منا سکتے ہیں۔
اب آپ سوچیں گے کہ اس کا فائدہ کیا ہو گا۔ لیکن پہلے یہ بھی تو سوچیں کہ کیا آپس میں لڑنے کا کوئی فائدہ ہو رہا ہے۔ یا ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا فائدہ ہو گا کہ جب بہت سی مصنوعات جنہیں ہم فرنچ سمجھ رہے ہیں وہ یا تو سراسر پاکستانی ہیں یا پھر چائنہ کی بنی ہوئی ہیں۔ ہاں، لیکن اس احتجاج کا فائدہ ضرور ہو گا وہ یہ کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر یا اس پورے ہفتے میں جب مجموعی طور پر کروڑوں فرزندان اسلام ناموس رسالت کے محافظ بنے سڑکوں پر نکلیں گے یا مساجد میں اجتماعات منعقد کریں گے اور پر امن طور پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے تو ضرور با لضرور ان کے احتجاج کو عالمی میڈیا تک رسائی ملے گی جو کہ بین الاقوامی سطح تک ہمارا پیغام پہنچانے میں مدد گار ثابت ہو گی۔
میرا ذاتی خیال ہے بالخصوص علماء اکرام کو چاہئیے کہ اس بابرکت موقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اس سالگرہ کم احتجاج کے موقع پر نہ صرف بریلوی طبقہ باہر نکلے بلکہ دیوبندی، اہل تشیع اور اہل حدیث بھائی بھی باہر نکلیں اور متحد ہو کر یک آواز اور یک جان بن کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ امید ہے اس لائحہ عمل کو اپنا کر حرمت رسول ﷺ کے حق میں ہم اقوام عالم میں ایک توانا آواز بن کر ابھریں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ذیشان نور خلجی کے کالمز
-
امام صاحبان کے غلط رویے
بدھ 6 اکتوبر 2021
-
مساجد کے دروازے خواتین پر کھولے جائیں
منگل 28 ستمبر 2021
-
اللہ میاں صاحب ! کہاں گئے آپ ؟
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
مندر کے بعد مسجد بھی گرے گی
پیر 9 اگست 2021
-
جانوروں کے ابو نہ بنیے
جمعہ 23 جولائی 2021
-
عثمان مرزا کیس کے وکٹمز کو معاف رکھیے
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
بیٹیوں کو تحفظ دیجیے
پیر 28 جون 2021
-
مساجد کی ویرانی اچھی لگتی ہے
پیر 7 جون 2021
ذیشان نور خلجی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.