
سال 2022 میں چین کی معاشی وسماجی پالیسیاں کیا ہوں گی؟
پیر 13 دسمبر 2021

زبیر بشیر
اس سلسلے میں جائزہ لیتے ہیں چین کی مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس کا ، 2022 میں چین کی معیشت کی ترقی کے لیے 8 سے 10 دسمبر تک بیجنگ میں مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس منعقد ہوئی، اجلاس میں آئندہ برس کے لئے چین کے معاشی اہداف کے حوالے سے متعدد پہلوؤں سے مخصوص تقاضے پیش کیے گئے۔
(جاری ہے)
پہلا یہ کہ فعال مالیاتی پالیسی اور مستحکم کرنسی پالیسی کو نافذ کرنا ہوگا۔ٹیکس اور فیس میں کمی کی نئی پالیسیاں لاگو کی جائیں گی، اور حقیقی معیشت، خاص طور پر چھوٹے اور مائیکرو انٹرپرائزز، تکنیکی جدت، اور سبز ترقی کے لیے مالیاتی اداروں کی طرف سے حمایت و امداد کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
دوسرا، سائنس اور ٹیکنالوجی کی پالیسیوں کو مضبوطی سے نافذ کیا جائےگا۔ قومی اسٹریٹجک سائنسی اور تکنیکی طاقت کو مضبوط بنایا جائےگا، اور تکنیکی تعاون کو فروغ دیا جائے۔
تیسرا ،بیرونی دنیا کے لئے اعلی سطحی کھلے پن کے عمل کو بڑھانا ہوگا، ملٹی نیشنل کمپنیوں سے مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہوگا، اور بڑے غیر ملکی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے نفاذ کو تیز کرنا ہوگا۔ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دیا جائےگا۔
چوتھا، لوگوں کی زندگی سے متعلق سماجی پالیسیوں کو صحیح معنوں میں عمل میں لایا جائےگا۔بنیادی عوامی خدمت کے نظام کو بہتر بنایا جائےگا، کالج سے فارغ التحصیل طالب علموں اور دیگر نوجوانوں کے روزگار کے مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کی جائےگی، لچکدار روزگار کی سماجی تحفظ کی پالیسی کو بہتر بنایا جائےگا، پورے ملک میں بڑھاپے کے بنیادی بیمہ کے نظام کے قیام کو فروغ دیا جائے، نئی پیدائشی پالیسی کے نفاذ کو فروغ دیا جائےگا۔
اس مرکزی اکنامک ورک کانفرنس سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بھی خطاب کیا۔ صدر شی جن پھنگ نے کانفرنس سے اپنے اہم خطاب میں 2021 کے اقتصادی امور کا خلاصہ بیان کیا، موجودہ اقتصادی صورتحال پر روشنی ڈالی اور 2022 میں اقتصادی امور کی سمت متعین کی۔چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے شرکاء کو آئندہ سال کے اقتصادی امور سے متعلق انتظامات سے آگاہ کیا.
اجلاس میں رواں برس کو پارٹی اور ملک کے لیے تاریخ ساز سال قرار دیا گیا ۔شرکاء نے اب تک حاصل شدہ کامیابیوں کی مکمل توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کی اقتصادی ترقی کو درپیش دباؤ کو بھی دیکھنا چاہیے۔ اس دوران یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات سے قطع نظر ، چین کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کے بنیادی اصول تبدیل نہیں ہوں گے۔ ہمیں اپنے امور کو غیر متزلزل طور پر سرانجام دینا چاہیے، اقتصادی بنیاد کی مضبوطی، تکنیکی اختراع کی صلاحیتوں کا فروغ ، کثیرالجہتی پر عمل درآمد، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کو معیاری بنانے میں فوقیت کے حصول، اور گہری اصلاحات کو فروغ دینا چاہیے۔ اعلی سطح کی کشادگی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔
اس ضمن میں اول ،میکرو پالیسی درست اور موثر ہونی چاہیے۔ دوسرا، مائیکرو پالیسیوں کو مارکیٹ اداروں کے لیے اہم محرک ہونا چاہیے۔ تیسرا، ساختی پالیسیوں کو قومی معاشی گردش کی ہمواری پر توجہ دینی چاہیے۔ چوتھا، سائنس اور ٹیکنالوجی کی پالیسیوں کو ٹھوس طریقے سے لاگو کیا جانا چاہیے۔ پانچویں، اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے تحت ترقی کی رفتار کو متحرک رکھنا چاہیے۔ چھٹا، علاقائی پالیسیوں کو متوازن ترقی اور ہم آہنگی کو بڑھانا چاہیے۔ ساتواں، اقتصادی ترقی کے فروغ اور لوگوں کے معاش کے تحفظ کو مربوط ہونا چاہیے۔
چین کی ترقیاتی سمت یہ ظاہر کرتی ہے کہ چین مستقبل میں بھی ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ عالمی افق پر نمایاں کردار ادا کرتا رہے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
زبیر بشیر کے کالمز
-
چودہ برس بعد بیجنگ میں اولمپک مشعل کی حرارت
جمعرات 3 فروری 2022
-
چین وبا کے خلاف کیسے کامیاب ہوا؟
بدھ 26 جنوری 2022
-
وبا پر قابو عالمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ماحول دوست سواری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
نیا سال نیا عزم
بدھ 5 جنوری 2022
-
سال 2022 میں چین کی معاشی وسماجی پالیسیاں کیا ہوں گی؟
پیر 13 دسمبر 2021
-
دنیا کی مشترکہ ترقی کا راستہ
جمعہ 26 نومبر 2021
-
دو سوسے زائد امریکی کمپنیاں چین میں کیا تلاش کر رہی ہیں؟
ہفتہ 13 نومبر 2021
زبیر بشیر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.