صدر آزادکشمیر کا متاثرہ اضلاع کا فضائی دورہ

پیر 25 ستمبر 2006 13:01

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25ستمبر2006 )آزادکشمیر کے صدر راجہ ذوالقرنین اورقائمقام وزیراعظم ملک محمد نواز نے پیر کے روز زلزلے سے متاثرہ اضلاع نیلم ،باغ اور راولاکوٹ کا فضائی دورہ کیا اورحالات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز صدر ریاست جموں وکشمیر راجہ ذوالقرنین اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی جب مظفرآباد پہنچے تو چھتر ہیلی پیڈ پر ڈپٹی کمشنر مظفرآبادسید ظہو ر الحسن گیلانی ایس ایس پی مظفرآباد یاسین قریشی کے علاوہ دیگر ضلعی آفیسران نے ان کا استقبال کیا۔

بعدازاں آزادکشمیر کے قائمقام وزیراعظم ملک محمد نواز کو ضلعی آفیسران نے متاثرہ اضلاع کے دورہ کیلئے انہیں الوداع کیا۔بعدازاں صدر آزادکشمیر اوروزیراعظم ضلع نیلم میں اٹھمقام میں فضائی جائز ہ لیااورضلع باغ روانہ ہوگئے ۔جہاں انہں نے ایک بریفنگ میں شرکت کی ۔بریفنگ میں شرکت کے بعدراولاکوٹ کا فضائی جائزہ لیا۔ فضائی دورہ کے دوران متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اورایس ایس پی صاحبان متحرک رہے ۔