پاکستان کے جنوبی افریقہ‘ عمان اور قطر سے دفاعی و فوجی شعبوں میں تعاون بڑھے گا‘ایڈمرل محمد افضل طاہر

بدھ 27 ستمبر 2006 15:43

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27ستمبر 2006 ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد افضل طاہر نے اپنے غیر ملکی دورے کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے دورے کے نتیجے میں پاکستان کے جنوبی افریقہ‘ عمان اور قطر سے دفاعی و فوجی شعبوں میں تعاون بڑھے گا اور دوستی مستحکم ہو گی-وہ غیر ملکی دورے سے واپسی پر بات چیت کر رہے تھے بدھ کو اسلام آباد آمد پر ائرپورٹ پر وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل محمد ہارون جنوبی افریقہ کے سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری او بی فاؤلہ اور دیگر حکام نے ان کا خیر مقدم کیا اپنے دورے کے دوران نیول چیف نے خلیج عمان میں پاکستان اور عمان کی بحری افواج کی مشترکہ مشقیں دیکھیں جو ثمر الطیب کے نام سے ہوئیں قطر اور جنوبی افریقہ میں انہوں نے اپنے ہم منصوبوں سے دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی اور ان ملکوں نے بھی پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی -

متعلقہ عنوان :