حکومت چین کو میڈیکل کالج بنانے کیلئے فوری زمین مہیا کرے ،تاجر برادری

جمعرات 28 ستمبر 2006 12:44

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28ستمبر2006 ) حکومت آزادکشمیر دوست ملک چین کو مظفرآباد میں میڈیکل کالج بنانے کے لیے فوری زمین مہیا کرے ۔ایسے نادر منصوبے روز روز نہیں ملتے ۔حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ مظفرآباد میں میڈیکل کالج کے منصوبے کو بیورکریسی کے سرخ فیتے کی نظر نہ ہونے دے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار تاجر جائنٹ ایکشن کمیٹی ضلع مظفرآباد کے چیئر مین پرویز اقبال بانڈے ،چیف آرگنائزر خواجہ نصیر احمد ،سیکرٹری جنرل خواجہ عبدالصمد،اسحا ق مغل ،گوہر کشمیری ،سید احمد شاہ بخاری ،خواجہ اسلم ،حاجی محمد اکرم ،قاضی ثاقب،سرشار احمد ،لالہ مصطفی ،مقبول دھمن ،سید افتخار حسین شاہ ودیگرمرکزی رہنماؤں نے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

تاجر جائنٹ ایکشن کمیٹی کے ان مرکزی رہنماؤں نے مزید کہا کہ حکومت دوست ملک چین کے تعاون سے مظفرآباد میں میڈیکل کالج تعمیر کرے اوراپنے وسائل سے راولاکوٹ اورمیرپور میں مزید دو میڈیکل کالج تعمیر کرے ۔چونکہ آزادکشمیر کے دور دراز علاقوں میں ایم بی ایس ڈاکٹر کی دستیابی مشکل ہے ۔اس طرح سے ڈاکٹرز کی کمی پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :