ایوان صدر کے سٹاف کی غفلت،صد رآزادکشمیر کی خبر وتصویر بروقت میڈیا کو ارسال نہ ہوسکیں

جمعہ 29 ستمبر 2006 14:31

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29ستمبر2006 )عدالت العالیہ کے قائمقام چیف جسٹس پریس فاؤنڈیشن کے چیئرمین جسٹس سردار محمد نواز خان کی تقریب حلف برداری میں ایوان صدر کے سٹاف کی غفلت کے باعث نہ تو صحافیوں کو مدعو کیا گیا اورنہ صدر آزادکشمیر کی تصاویر اورخبر بروقت اخبارات ومیڈیا کو ارسال کی گئی ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر پریس فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین سردار ذوالفقار علی نے صورتحال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذمہ داری ایوان صدر کے متعلقہ سٹاف کی تھی مگر انہوں نے محکمہ اطلاعات یا صحافیوں کو بروقت آگاہ نہیں کیا۔

اورایوان صدر سے رابطہ پر محض چند فون نمبرز دیئے گئے ۔جس پر رابطہ کے بعد نتائج منفی تھے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پریس فاؤنڈیشن کی حیثیت سے انکی کسی بھی نوعیت کوریج ہماری اولین ترجیح ہے اورغفلگ کے مرتکب افراد کے حوالہ سے ضروری اقدامات عمل میں لائیں گے