حکومت آزادکشمیر نے 4ماہ کے عرصہ میں ہی سیاسی انتقامی کاروائیاں شروع کردی ہیں،سیدر حمت شاہ

ہفتہ 30 ستمبر 2006 14:38

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30ستمبر2006 )جموں وکشمیر پیپلزمسلم لیگ سٹی کے جنرل سیکرٹری سید رحمت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر نے 4ماہ کے عرصہ میں ہی سیاسی انتقامی کاروائیاں شروع کردی ہیں اورسرکاری افیسران کو انتقام کا نشانہ بنا کر او ایس ڈی کیا جارہا ہے ۔اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے ۔

(جاری ہے)

جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے اگر دوبارہ انتخابات کرائے گئے تو ان حلقوں سے پیپلزمسلم لیگ کے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے ۔جنہیں ایک سازش کے تحت دھاندلی کر کے ہرایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی حکومت نے ہر دورمیں خطہ میں بدامنی پھیلا نے اورانتقامی سیاست کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بیرون ملک سیر سپاٹے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے سارے فنڈز متاثرین کی بحالی پر خرچ کرتے تو بہتر تھا۔ حکومت کے پاس تعمیرنو اوربحالی کیلئے کوئی جامع منصوبہ نہیں ہے۔