زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں صحافیوں کیلئے کالونیاں بنانے کے اعلان پر فوری عملدرآمد کیا جائے ،محمد نصیر عباسی

منگل 3 اکتوبر 2006 13:41

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03اکتوبر2006) ”چراغ تلے اندھیرا “ریاست کا چوتھا ستون کہلانے والی مخلوق آج کے جدید دور میں بھی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبو ر ۔حکومت آزادکشمیر صحافیوں کی فلاح وبہبود پر توجہ دے کیونکہ گزشتہ ادوار میں ہر حکومت نے صحافیوں کو نظر انداز کیا۔صحافت اورصحافی ہر تحریک کا ایک باب ہیں ان کے بغیر نظام زندگی بے مقصد ہوکر رہ جاتاہے ۔

صحافی تعمیر وترقی کی ایک کنجی ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کا ایک قیمتی سرمایہ بھی ہیں۔ان خیالات کااظہار علاقہ لچھراٹ کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت محمد نصیر عباسی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں انہیں کوئی سہولت نہیں دی گئی ۔جبکہ معاشرہ ایک ایک اہم جز اورستون ہونے کے حوالہ سے دیگر سوسائٹی کے تمام لوگوں نے بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

8اکتوبر کے زلزلہ میں دیگر عوام کی طرح صحافی برادری بھی بری طرح متاثر ہوئی۔دیگر لوگوں کو ریلیف دیا گیا مگر صحافی پہلے ادوار کی طرح اس سانحہ میں بھی نظر انداز کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت آزادکشمیر صحافت کی صنعت کو رواں رکھنا اوربہتر کرنا چاہتی ہے تو صحافیوں کو دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح اچھی مراعات دے کم از کم صحافیوں کیلئے موجودہ حکومت نے صحافی کالونی کا اعلان کیا ہے ۔اس پر ہی عمل درآمد کردے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں سچ لکھنے والے صحافیوں کو پابند سلاسل کیا جاتا ہے ۔دیگر ممالک میں سچ لکھنے والوں کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے مگر یہاں پر تھانہ میں بند کردیا جاتا ہے یہ حال ہے یہاں کی آزادی صحافت کا ۔

متعلقہ عنوان :