معاوضہ خوروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ،سردار ذوالفقار علی

منگل 3 اکتوبر 2006 13:41

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03اکتوبر2006)آزادجموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین سردا رذوالفقار علی نے کہا ہے کہ پریس فاؤنڈیشن کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔اعلیٰ عدالتوں سے شکست کھانے اورصحافیوں سے فاؤنڈیشن کے انتخابات میں مستر ہونے والے چند نام نہاد معاوضہ خوروں کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

حکومتی بھتہ بند کروادیا گیا ہے اورسالہا سال سے سرکاری رقم وصول کرنے والوں کے پیٹ پھاڑ کر صحافیوں کامال برآمد کریں گے ۔

انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن کے فنڈ سے 80لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں جن کا کوئی حساب نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اعلیٰ عدالتوں پر پورا اعتماد ہے اورجب تک مجھے چیئرمین فاؤنڈیشن اورصحافیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے خدمت کا عمل جاری رکھیں گے جو لوگ تنقید کررہے ہیں وہ صرف اتنا بتا دیں کہ انہوں نے آج تک فاؤنڈیشن کیلئے کیا خدمت سرانجام دی ہے بصورت دیگر ہم یہ بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے کتنا مال کھایا ہے ۔