جوکام چینوک ہیلی کاپٹروں نے کرنا ہے وہی کام ان سے بہتر انداز میں جماعتہ الدعوةکی امدادی رضاکار خچروں کے ذریعے کرسکتے ہیں متاثرین زلزلہ

جمعہ 6 اکتوبر 2006 12:32

جوکام چینوک ہیلی کاپٹروں نے کرنا ہے وہی کام ان سے بہتر انداز میں جماعتہ ..
مظفر آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06اکتوبر2006) متاثرین زلزلہ نے8اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ کے ایک سال مکمل ہونے پر امریکہ کی طرف سے بھیجے گئے چینوک ہیلی کاپٹروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں ان ہیلی کاپٹروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے چینوک ہیلی کاپٹرچھوٹی شہرت اور دنیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں انسانیت سے انہیں کوئی ہمدردی نہیں ہے امریکیوں کے ان ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زلزلہ متاثرین علاقوں میں بھیجی گئی پانچ سوروپے والی چادرپندہ سوروپے میں پڑے گی جماعتہ الدعوة نے خچروں کے ذریعے جن دور دراز کے پہاڑی علاقوں میں امدادی سامان بھجوایا ہے وہاں پر ہیلی کاپٹربھی نہیں جاسکتے گزشتہ روزایک کشمیری عبدالرحمن تبسم نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کو شہرت حاصل کرنے کے لیے ایسے گھٹیا ہتھکنڈوں سے بازرہناچاہیے اب جبکہ ساری دنیا کا میڈیا زلزلہ متاثرہ علاقوں کا رخ کرچکا ہے تو امریکیوں کوبھی ہیلی کاپٹر بھیجنا یاد آگیاہے شاہد محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں ان چینوک ہیلی کاپٹروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے تیل ہمارا خرچ ہوگا لوہے کی چادریں اور دیگرتعمیراتی سامان ہماراہوگا دنیا کے سامنے پاکستانیوں کی خدمت کا پراپیگنڈہ کرتے رہیں گے چینوک ہیلی کاپٹروں کی آمد پر حبیب کا کہنا تھا کہ جوکام چینوک ہیلی کاپٹروں نے کرنا ہے وہی کام ان سے بہتر انداز میں جماعتہ الدعوة کے امدادی رضاکار خچروں کے ذریعے کرسکتے ہیں امریکیوں کے نازنخرے برداشت کرنے پڑیں گے اور یہ بھی فضول پیسہ خرچ ہوگا ایک اور کشمیر نوجوان کلیم اللہ کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو خدمت خلق کا طریقہ جماعتہ الدعوة الرشید الخدمت فاؤنڈیشن اور اس طرح کی دیگر تنظیموں سے سکیھنا چاہیے جو خدمت کرنے میں پیش پیش ہیں لیکن کیمروں کے سامنے آنابھی پسند نہیں کرتے ۔

متعلقہ عنوان :