زلزلہ کے بعد آزادکشمیر کی عوام نے جس صبر و تحمل و استقامت کا مظاہر کیا ہے وہ لائق تحسین ہے،عبدالسمیع

پیر 9 اکتوبر 2006 13:03

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) این آئی سی آر کے منیجنگ پارٹنر خواجہ عبدالسمیع نے 8شہدا زلزلہ 2005کے لواحقین سے گہرے دکھ و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس آزمائش کے بعد صبر واستقامت سے کام لیتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر روزہ مرہ زندگی کے معمالات کو اس کے مطابق ڈالنا چاہیے کیونکہ اسی میں دنیاوی و اخروی کامیابی ہے۔ شرک ، بدعات، سود جیسی لعنت سے ہمیشہ کے لئے جان چھڑانی چاہیے ۔زلزلہ کے بعد آزادکشمیر کی عوام نے جس صبر و تحمل و استقامت کا مظاہر کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آنے والے وقت میں ہمیں ہر قسم کی آزمائش سے محفوظ رکھے۔ خلوص نیت کے ساتھ اسلام کی سربلندی کے لئے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :