وزراء‘ ارکان اسمبلی آئی ٹی کی تعلیم حاصل کریں۔ سردار عتیق

بدھ 18 اکتوبر 2006 14:12

مظفر آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18اکتوبر2006) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے محکمہ تعلیم کے ایسے ملازمین کی فہرستیں طلب کرلی ہیں جو گھر بیٹھے تنخواہ وصول کررہے ہیں یا انہوں نے ماضی میں ایسا کیا ہے وزیراعظم وزراء مشیران حکومت ممبران اسمبلی کو کمپیوٹر کی تعلیم عام کرنے کے لئے آزاد کشمیر کے سو گرلز اور سو بوائز تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کلاسیں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ ایک اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ کمپیوٹر کی تعلیم عصر حاضر کا اہم ترین تقاصا ہے اور وزراء کیلئے ضروری ہے کہ وہ آئی ٹی کی تعلیم حاصل کریں ویراعظم نے ہدایت کی کہ آزاد کشمیر کے دو سو تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کا اجراء کیا جائے اور مڈل سکولوں میں بھی کمپیوٹر کی کلاسیں شروع کی جائیں اس ضمن میں ابتدائی طور پر سوبوائز اور سو گرلز تعلیمی اداروں اور چند مدارس میں کلاسیں شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں علاوہ ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے سیکرٹری تعلیم سے آزاد کشمیر بھر کی ایسی تمام یونین کونسلوں کی رپورٹ طلب کی ہے جہاں گرلز ہائی سکول نہیں وزیراعظم نے سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ ان یونین کونسلوں کی رپورٹ اور پرائمری و مڈل سکولوں کی تعداد سے بھی آگاہ کریں اور ہائی سکول قائم کرنے کے لئے تجاویز دیں وزیراعظم نے محکمہ تعلیم سے ایسے تمام ملازمین اساتذہ کی رپورٹ طلب کی ہے جو گھر بیٹھے تنخواہ وصول کررہے ہیں یا انہوں نے ماضی میں اس بددیانتی کا ارتکاب کیا وزیراعظم نے کہا کہ ان تمام ملازمین سے جتنا عرصہ انہوں نے گھر بیٹھ کرتنخواہ حاصل کی وہ ساری رقم مال گزاری ایکٹ کے تحت واپس لی جائے گی وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ پرائمری معلم کیلئے تعلیمی قابلیت کم از کم بی اے مقرر کی جائے گی اور محکمانہ تربیت کو بھی ضروری قرار دیا جائے گا وزیراعظم نے کہا کہ اگر نئی نسل کا مستقبل سنوارنا ہے تو سیاسی ضرورتوں کی پرواہ کئے بغیر اہم فیصلے کرنا ہوں گے اور ان فیصلوں پر عمل درآمد کروانا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :