کراچی مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق شوہرزخمی

ہفتہ 18 نومبر 2006 15:05

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18نومبر2006 ) کے علاقے الآصف اسکوائرمیں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہرزخمی ہوگیا پولیس کے مطابق چند مسلح افراد نے الآصف اسکوائرمیں رہائش پذیراخترولدلال محمد کے گھر میں گھس کرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں تیس سالہ لال خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ اخترشدیدزخمی ہوگیا زخمی کوطبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال پہنچادیاگیا پولیس نے واقعے کوذاتی دشمنی کا نتیجہ قراردیاہے اورواقعے کی تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :