حکومت پاک بحریہ کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور مستعدبنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی، وزیراعظم شوکت عزیز

جمعرات 5 اپریل 2007 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2007ء) وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ ملکی دفاع ہمیشہ حکومت کی اولین ترجیح رہا ہے اور حکومت پاک بحریہ کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور مستعدبنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی ۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے سبکدوش ہونے والے وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل محمد ہارون سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم شوکت عزیزنے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جس کے کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں تاہم ہم اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ امن کیلئے بھی طاقت ضروری ہے پاکستان کی دفاعی پالیسی کم ازکم عسکری صلاحیت کے نظریے کی بنیاد پر قائم ہے تاکہ خطے میں امن کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہاکہ حکومت نے دفاعی حوالے سے جامع پالیسی اپنا رکھی ہے اور اس ضمن میں اقتصادی استحکام، مربوط سیاسی عمل بین الاقوامی سطح پراچھے تعلقات اور گڈ گورننس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے وزیراعظم نے سروس کے دوران وائس ایڈمرل محمد ہارون کی خدمات کوسراہا ملاقات کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی کمانڈر خلیل الرحمن بھی موجود تھے ۔