حکومت تعلیم کیلئے آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کریگی۔ سردار یعقوب

منگل 5 جون 2007 12:08

کھائی گلہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار05 جون 2007) آزاد کشمیر کے سابق وزیر ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تعلیم صحت اور رسل رسائل کے لئے سب سے زیادہ فنڈز مختص کرے گی زلزلہ سے متاثرہ اضلاع کی تعمیر نو اور بحالی حکومت ور عوامی نمائندوں کے لئے بڑا چیلنج ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں کھائی گلہ نامنوٹہ مہرابی گلہ دو تھان کے مقامات پر مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جن نامساعد اور مشکل حالات میں کارکنوں نے الیکشن میں مجھے کامیابی سے ہمکنار کروایا اس کی مثال نہیں ملتی حلقہ سے دوسری مرتبہ مجھے کامیابید لانے کا سہرا کارکنوں کے سر ہے جو میری زندگی کا اثاثہ ہے وزارت کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں پونچھ کے تاریخی حلقہ کا نمائندہ ہونے پر فخر ہے جس کی اہمیت وزارت سے کہیں زیادہ ہے حلقہ نمبر تین آزاد کشمیر کے سابق صدر اور غازی ملت سردار ابراہیم خان اور جنرل (ر) حیات خان کا حلقہ رہا ہے سردار یعقوب خان نے کہا کہ میری زندگی کا مشن ہی خدمت خلق ہے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروانا میری ترجیح رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :