بجٹ میں اعلان کردہ ملازمین کی تنخواؤں اورپنشن میں اضافے پر عمل درآمد کیلئے محکمہ مالیات نے حکومت کو تحریک بھجوا دی

منگل 7 اگست 2007 16:41

مظفرآباد(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07 اگست 2007) حالیہ بجٹ میں اعلان کردہ ملازمین کی تنخواؤں اورپنشن میں اضافے پر عمل درآمد کیلئے محکمہ مالیات نے حکومت کو تحریک بھجوادی ۔تفصیلات کے مطابق بجٹ 2007-08میں ملازمین کی تنخواؤں میں 15،یکم جولائی 1997ء سے قبل ریٹائرہونے والے ملازمین کے حق میں 20جبکہ 1-7-1997تا30-6-2007کے دوران ریٹائر ہونیوالے ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافے کااعلان کیا تھا۔

محکمہ مالیات آزادکشمیر نے اضافی تنخواؤں اورپنشنوں کی منظوری کیلئے سمری وزیر خزانہ کی وساطت سے وزیراعظم آزادکشمیر کوارسال کردی ہے ۔سمری میں کہا گیاہے کہ وفاقی حکومت نے ملازمین پنشنرز کے حق میں یکم جولائی 2007ء سے اضافے کیلئے نظر ثانی پے سکیل کانفاذ کردیا ہے ۔آزادکشمیر میں نظر ثانی پے سکیل کا نفاذ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں نظرثانی پے سکیل 2007ء کے نفاذ کی صورت میں اورریٹائرڈ ملازمین کی پنشنر میں اضافے کیلئے مجموعی طورپر 9کروڑ ,6لاکھ ،46ہزار 82روپے سالانہ درکار ہوں گے ۔

جن میں سے ملازمین کی تنخواؤں میں اضافے پر سالانہ 7کروڑ 47لاکھ 6ہزار 82روپے جبکہ پنشن میں اضافے کیلئے 1کروڑ 57لاکھ 40ہزار روپے درکار ہوں گے ۔اس سلسلہ میں مسئودہ دفتری یاداشت مرتب کر کے مسل /سمری وزیراعظم سے منظور ی حاصل کرنے کیلئے گزشتہ روز وزیر خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :