سیالی بھگت کے ساتھ محض دوستی ہے ،بھارتی میڈیا سیکنڈل بنانے کی کوشش کررہا ہے ،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کی”اُردوپوائنٹ “سے گفتگو

جمعہ 29 اگست 2008 16:51

سیالی بھگت کے ساتھ محض دوستی ہے ،بھارتی میڈیا سیکنڈل بنانے کی کوشش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2008ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے”اُردوپوائنٹ ڈاٹ کام“سے بات چیت کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ بھارتی اداکارہ سیالی بھگت کے ساتھ ان کی محض دوستی ہے اور وہ پہلی بار آئی پی ایل کے دوران ایک تقریب ایک دوسرے کے ساتھ ملے تھے ۔شعیب کا کہنا تھا کہ لیکن انہیں افسوس ہے کہ بھارتی میڈیا ازخود سیالی کے نام سے منسوب بیان تیار کرکے سیکنڈل بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان نے کہاکہ سیالی ان کی بہت اچھی دوست ہے مگر میڈیا میں اس دوستی کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے جوکہ افسوسناک بات ہے۔شعیب ملک جو کہ ان دنوں نسیم اشرف کے استعفیٰ کے بعد تجزیہ نگاروں کی نظر میں قومی ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے والے ہیں بھارتی میڈیا ایک بار پھرانہیں اور پاکستان کے نام کو بدنام کرنے کی مہم میں لگا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

و اضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک اوربھارتی خاتون عائشہ صدیقی کے ساتھ نکاح کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔دوسری جانب بھارتی اخبار ات شعیب ملک اور سیالی بھگت کی دوستی کو لوافیئر قرار دیکر اس خبر کو کافی اہمیت دے رہے ہیں ۔انڈیا ٹائمز کے مطابق شعیب ملک تین مرتبہ کرکٹ اسائنمنٹ کے بغیر بھارت آکر سیالی بھگت سے مل چکے ہیں۔

دوسری جانب سیالی بھگت کے نام سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں شعیب ملک کے ماضی سے کوئی دلچسپی نہیں وہ شعیب اور اپنی دوستی کو شادی میں تبدیل کرنے کی خواہش مند ہیں۔جبکہ شعیب نے کہاکہ وہ اعتراف کرتے ہیں کہ سیالی کے ساتھ ان کی دوستی ہے کہ لیکن من گھڑت بیانات تراش کر بھارتی میڈیا سکینڈل بنا نا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ سابق مس انڈیا سیالی بھگت انڈین فلم ٹرین میں عمران ہاشمی کے ساتھ بطور ہیروئن کام کر چکی ہیں۔